Lagi tum se dil ki lagan by shehnaz sadiq complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ابھی تم نے میری حد دیکھی ہی کہاں ہے۔”انہوں نے اسے کندھوں سے تھام کر اپنے بےانتہا قریب کرلیا۔اتنا قریب کہ ان کی گرم سانسوں کی تپش اس کا چہرہ جھلسانے لگی۔پل میں اس کے چہرے کا رنگ اڑا تھا۔اتنی دیدہ دلیری وہ اندر تک کانپ کر رہ گئی۔ان کی گرفت سے نکلنے کیلیے اس نے بھرپور ذور لگایا۔مگر پھر ناکام ہوتے ہانپنے لگی۔
“چھوڑیں مجھے۔”وہ دبے دبے لہجے میں چیخی تو سردار شاہویز جو دلچسپی سے اس کی قوت آزمائی دیکھ رہے تھے دلکشی سے مسکرادیے۔
“کیوں۔کیا ہوا۔بس اتنا ہی دم ہے۔”انہوں نے چوٹ کی۔
“ویسے تو مجھے عورتوں کا رونا برا لگتا ہے مگر تمہاری آنکھوں میں آنسو بھی جچتے ہیں۔”وہ جذبوں سے بوجھل آواز میں بولے۔عجیب پاگل شخص تھا وہ۔اس نے ایک ناگوار نظر ان کےتیکھے نقوش سے سجے چہرے پہ ڈالی اور یہ ہی وہ لمحہ تھا جب سردار شاہ ویز کی گرفت کمزور پڑی۔مائدہ نے فاصلہ پیدا کرنے میں لمحہ لگایا تھا۔
“تمہاری آنکھوں میں میں ہر تاثر برداشت کرسکتا ہوں مگر بےزاری اور ناگواری کا نہیں۔”
“اور جب جب آپ مجھے اپنے پاس پائیں گے یہی تاثر ابھرے گا۔ابھی بھی وقت ہے سنبھل جائیں۔میرے پاس آپ کیلیے صرف اور صرف نفرت ہے۔بہت پچھتائیں گے۔”ایک موہوم سی امید کے تحت اس نے انہیں اپنے ارادوں سے آگاہ کرنا چاہا مگر وہ ہنسے اور پھر ہنستے گئے۔
“تم ان فکروں میں مت پڑو۔پہلے ہی دھان پان سی ہو۔کھایا پیا کرو اور موجیں کرو اپنی ساری فکریں مجھے سونپ دو۔”ان کے طرزِ مخاطب پہ اس کی کن پٹیاں سلگنے لگی۔

Lagi tum se dil ki lagan by shehnaz sadiq

Leave a Comment

Your email address will not be published.