Teri muhabbat ka Talabgar by Misbah Tarar complete urd novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تمہاری جو بھی دشمنی ہے وہ میرے ساتھ ہے۔اپنی اس نفرت اور دشمنی کا دائرہ میرے تک ہی محدود رکھو تو بہتر ہے۔اس کی لپیٹ میں میرے بیٹے کو مت گھسیٹو تمہارے لیے بہتر ہے۔ورنہ بہت پچھتاؤ گی۔”انگلی اٹھا کر وارن کرنے والے انداز میں دانت پیستے یوئے اس نے اپنی بات مکمل کی تھی اور جانے کو واپس مڑا مگر ابھی وہ دروازے کے پاس پہنچا ہی تھا جب اسے سجل آفریدی کی غصے بھری آواز سنائی دی۔
“ورنہ۔۔ورنہ کیا کرلو گے تم بولو۔”زیان کا دھمکی دینے والے انداز گویا اسے آگ لگاگیا تھا۔وہ بھلا ان لہجوں کی کہاں عادی تھی جو برداشت کرتی تبھی بہت بدتمیزی سے اس سے مخاطب ہوئی مگر اس کا یہ چیلنجنگ اور گستاخانہ لہجہ زیان آفریدی پہ اس طرح اثر کرے گا اس چیز کا اسے ہرگز اندازہ نہ تھا۔وہ دروازے پہ کھڑا گردن موڑے کچھ پل اسے دیکھتا رہا جو آنکھوں میں نفرت کے تمام رنگ لیے اسے دیکھ رہی تھی پھر نجانے ایکدم اس کے دل میں کیا آئی کہ اس کے لب مسکرا اٹھے تھے اور اسی طرح مسکراتے ہوئے اس نے کھلا دروازہ نہ صرف بند کیا بلکہ اندر سے لاک بھی کرلیا تھا۔اسے یوں دروازہ لاک کرکے اپنی جانب بڑھتے دیکھ سجل آفریدی کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔
ْ”دیکھو میرے قریب مت آنا۔ہاتھ بھی مت لگانا مجھے ورنہ۔۔۔”وہ ایک ایک قدم اٹھاتا اس کی جانب بڑھ رہا تھا جب اس نے اپنی اڑی رنگت اور ساتھ چھوڑتے حواسوں کو سمیٹ کر بلکل زیان والے انداز میں انگلی اٹھا کر اسے وارن کرنے والے انداز میں کہا۔اس کی نظر شاہان کے بیڈ کی جانب اٹھی اس نے پوری قوت سے شہان کا بیٹ اٹھا کر زیان کی جانب اچھالا اور یہ دیکھے بنا کہ وہ بیٹ زیان کے کہا لگا ہے وہ بیڈ پھلانگتے واشروم میں بند ہوگئی۔

Teri muhabbat ka Talabgar by Misbah Tarar

Leave a Comment

Your email address will not be published.