Tum Saath Ho Jab Apne by Qanita Khadija Download Complete Urdu Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“ہمم۔۔کافی میٹھی ہے” سپ لیے اس نے داد دی۔
“کیا؟” چونک کر سوال ہوا۔
“کافی” وہ دھیما سا مسکرایا ۔
“مگر میں نے تو چینی اور کریم ڈالی ہی نہیں” وہ حیرت سے بولی تھی۔
“رئیلی؟؟؟۔۔۔تو پھر اتنی میٹھی کیسے؟” انداز پرسوچ تھا۔
“لگتا ہے بنانے والی بہت میٹھی ہے۔۔۔ اسی لیے تو اس کا ذائقہ اتنا اچھا ہے۔۔۔ کیوں ٹھیک کہاں نا؟” دو قدم اس کی جانب بڑھائے, قد اس کے قد کے برابر لائے کریم نے مسکراہٹ دبائے پوچھا تھا۔
“پپپ۔۔۔پتا نہیں” اس کی نزدیکی پر وہ ہڑبڑا کر دو قدم پیچھے ہوئی تھی۔
“کیا نہیں پتا؟” پھر سے سوال ہوا
“کک۔۔۔کچھ بھی نہیں۔۔۔ شب بخیر” جواب دیتی وہ تیزی سے وہاں سے بھاگی تھی۔
مسکراتی نگاہوں نے دور تک اس کا پیچھا کیا تھا۔۔۔

“کھاؤ‘‘ اس نے آنکھیں دکھائی۔
“نہیں کھاؤ گی۔۔۔ بالکل بھی کھاؤ گی اور تمہارے ہاتھوں سے تو کبھی بھی نہیں‘‘ وہ روتی ہوئی تڑخ کر بولی تھی۔
“میں بھی دیکھتا ہوں کیسے نہیں کھاؤ گی۔۔۔ تمہارے تو نخرے ہی ختم نہیں ہورہے‘‘ اس کے چہرے کو جبڑے سے تھامے اسے نے زبردستی بسکٹ اس کے منہ میں ڈالا تھا۔
“آئی ہیٹ یو۔۔۔ تم، تم بہت برے ہو۔۔۔نہیں چھوڑو گی تمہیں۔۔۔ دیکھنا ضرور بدلا لوں گی تم سے میں‘‘ وہ غصے کی شدت سے چلائی تھی۔
“تو چھوڑنے کو کون کافر کہہ رہا ہے؟‘‘ وہ اپنی مطلب کی بات نکالتا لب دبائے بولا تھا۔
“تم جاؤ یہاں سے۔۔۔ جاؤ، چلے جاؤ یہاں سے۔۔۔ورنہ۔۔۔‘‘ اس کے ہاتھوں کو جھٹکتی وہ مزید آگ بگولا ہوئی تھی۔
“ہے اتنا غصہ؟ اچھا نہیں میری جان۔۔۔ ابھی ابھی تو بیماری سے اٹھی ہو۔۔۔ دوبارہ بیمار ہونے کا ارادہ ہے؟‘‘ اسے اپنے گھیرے میں لیے معتسیم نے دونوں ابرو اچکائے سوال کیا تھا۔

Tum Saath ho Jab Apne by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.