Chand meri chaukhat par by sehrish khan bhutto download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“اگر تم نے ایک لفظ بھی اور کہا تو میں تمہیں شوٹ کردوں گا۔ابھی اور اسی وقت قصر سلطان سے نکل جاؤ۔”ان کا لہجہ بےلچک تھا۔وہ بغیر چونکے ہنس پڑا پھر اسی طرح ہنستے ہوئے زہر خند لہجے میں بولا تھا۔
“چلا جاؤں گا۔چلا جاؤں گا۔قصر سلطان سے تو کیا میں یہ شہر یہ ملک چھوڑ کر چلا جاؤں گا مگر اپنا حساب چکتا کرنے کے بعد۔۔۔”یہ کہتے ہوئے وہ جھٹکے کے ساتھ پلٹا تھا اور مشارب کے روبرو جاکھڑا ہوا۔تب عروسی لباس میں جسی گڑیا کی طرح دکھتی مشارب سلطان کا دل سوکھے پتے کی مانند لزر رہا تھا۔اس نے جھکی پلکیں اٹھا کر سہمے ہوئے انداز سے سامنے کھڑے شخص کی جانب دیکھا تھا اور اس شخص کے بےتاثر چہرے پہ نظر پڑتے ہی اس کو اپنی سانسیں رکتی ہوئی محسوس ہوئی تھی۔
“مشارب سلطان تم نے مجھے ریجیکٹ کرکے جو تھپڑ میرے منہ پہ مارا تھا۔۔آج اسے ان تین الفاظ کی صورت میں تمہیں لوٹا رہا ہوں۔میں رومیل ارسلان بقائمی ہوش و حواس مشارب سلطان کو۔۔”
“رومیل۔۔پلیز۔۔پلیز۔۔پلیز یہ ظلم مت کرو۔میری بہن مرجائے گی”۔باقی کے الفاظ رومیل کے منہ میں ہی تھے جب شعیب سلطان نے آگے بڑھ کر اس کے ہونٹوں پہ ہاتھ رکھ دیا۔
قصر سلطان کے تمام افراد اس وقت ساکت کھڑے رومیل کو دیکھ رہے تھے جو شعیب سلطان کی اس حرکت پہ لمحہ بھر کیلیے تھم سا گیا تھا مگر پھر دوسرے ہی پل وہ نفی میں سر ہلاتے ہوئے زرا سا پیچھے ہٹا۔مسکرایا اور بڑی سفاکی کے ساتھ الفاظ مکمل کیے۔
“مشارب سلطان میں تمہین طلاق دیتا ہوں۔۔۔طلاق دیتا ہوں۔۔”
“رومیل خبردار ایک اور لفظ آگے مت کہنا ورنہ میں تمہیں اپنی جائیداد سے عاق کردوں گا۔”ارسلان شاہ نے آخری حربے کے طور پہ آگے بڑھ کر اسے دھمکی دی تھی لیکن وہ ذرا سا بھی نہ گھبرایا۔
“میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔۔مشارب سلطان۔۔۔”وہ بےیقینی میں گھری کھڑی رہ گئی تھی۔

Chand meri chaukhat par by sehrish khan bhutto

Leave a Comment

Your email address will not be published.