Sajna hai mujhe by Qamrosh shehk download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کیا سوچ رہی ہو جان من۔”یکدم سے یہ آواز جیسے اس کے کانوں میں سیسہ پگھلاگئی۔وہ بری طرح چونک گئی۔سامنے دیکھا نہایت سکون سے سجاد اس کے بلکل سامنے اس کے بیڈ پہ بیٹھا تھا۔اس کی روح کانپ اٹھی۔وہ اتنی بےخبر رہی سوچوں میں کہ سجاد کا کمرے میں آنا پتہ ہی نہیں چلا۔وہ ایک جھٹکے سے بیڈ سے نیچے اتری تھی۔
“سجاد بھائی۔۔۔۔”
:آں آں پلیز۔۔۔وقت ضائع مت کرو۔مما اور سحر سامنے والے گھر میں کسی کی عیادت کو گئی ہیں اور آئی ایک شیور کے ایک گھنٹے سے پہلے نہیں آئیں گی کیونکہ سحر کو بولنے کی بہت عادت ہے اور تم بےفکر رہو کسی کو کچھ پتہ نہیں چلے گا۔”وہ ہر طرح سے انعمتہ کو ورغلا کر اپنا کام نکلوانا چاہتا تھا۔
“پلیز سجاد بھائی میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں کہ مجھ بیوہ کو بخش دیں۔”وہ بےبس ہوکر رونے لگی۔رو رو کر عاجزی سے جیسے اپنی عزت کی بھیک مانگ رہی تھی۔گھر میں وہ اکیلی تھی صرف سجاد جیسے انسان نما بھیڑیے کے رحم و کرم پہ جو اس کی عزت کو داغدار کرنا چاہتا تھا۔
“نہیں جان۔یہ ہاتھ جوڑنے کیلیے نہیں ہے۔”سجاد اس کے مخروطی گورے ہاتھوں کو تھام کر اپنے ہونٹوں سے لگانے جارہا تھا کہ انعمتہ نے اپنے ہاتھوں کو چھڑانا چاہا مگر وہ بھی ایک ڈھیٹ تھا گرفت مضبوط کرلی تھی۔اسی اثنا میں دروازہ کھلا اور جو لوگ سامنے کھڑے تھے انہیں دیکھ کر انعمتہ کی جیسے جسم سے روح کھینچ لی ہو۔اس کا وجود جانے کتنے حصے میں ریزہ ریزہ ہوکر بکھرتا چلا گیا۔
“سجاد۔۔۔”یہ آواز رابعہ کی تھی۔ان کے برابر میں سحر اور ان کے پیچھے شجاع ہمدانی اور ان کے والد کھڑے انہیں ہی دیکھ رہے تھے

Sajna hai mujhe by Qamrosh shehk

Leave a Comment

Your email address will not be published.