Qismat ki Lakeeroon Main by Falza Arshad Complete Urdu Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

” یہ آنکھیں بند کر کے کونسی پڑھائی ہورہی ہے؟”

“اف۔۔” وہ اچھل ہی تو گئی تھی آواز پر۔ پھر فورا خود پر قابو پالیا وہ سنجیدہ سی شکل بناۓ اس سے پوچھ رہا تھا لیکن آنکھیں ہنوز شرارت سے چمک رہی تھیں

” وہ میں دعا پڑھ رہی تھی۔”

وہ ۔” عارش نے لبوں پر آتی مسکراہٹ کا گلا گھونٹا۔”

“ویسے تم دونوں کی دوستی ہے ۔لگ رہا ہے کافی دیر سے دونوں ساتھ ٹہل رہی ہو۔” وہ اب بھی مسکراہٹ دباۓ اس سے مخاطب تھا

“کون ؟” زرناش کی آنکھیں پھیل چکی تھیں۔ کیونکہ وہ کافی دیر سے اکیلے ہی تھی پھر کون تھا جس کی وہ بات کر رہا تھا۔

“وہ ” عارش نے دیوار کی طرف اشارہ کیا۔جہاں موٹی سی چھپکلی اسے ہی دیکھ رہی تھی۔ خوف سے اس کی چیخ نکل گئی اور وہ اس جگہ سے دور بھاگ گئی۔ لان میں لگی کرسی میں بیٹھ کر وہ اپنی سانس درست کر رہی تھی۔ سوچ سوچ کر ہی خوف سے جھرجھری آرہی تھی۔ چھپکلی اس کے ساتھ ٹہل رہی تھی۔ وہ بھی اب کرسی پر بیٹھ چکا تھا لیکن مسکراہٹ اب بھی چہرے کا احاطہ کی ہوئے تھی۔زرناش اب اسے شک کی نظر سے دیکھ رہی تھی۔

اوہ تو محترم مجھے نہیں چھپکلی کو دیکھ رہے تھے۔

 “آپ کو پتا تھا وہاں چھپکلی ہے۔ بتایا کیوں نہیں مجھے اور انتظار میں تھے کی کب چھپکلی میرے سر میں گرے اور مجھے اپنا لقمہ اجل بنالے ۔”اس کے کہتے ہی عارش کا قہقہ فضا میں گونجا جب کےزرناش نے بھی زبان دانتوں میں دبالی۔

Qismat ki Lakeeroon Main by Falza Arshad

Leave a Comment

Your email address will not be published.