Bs ek Yakeen by farhat shaukat Download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“دفعہ ہوجاؤ یہاں سے۔میں تجھے ایک منٹ بھی اس گھر میں برداشت نہیں کرسکتا۔”بھیا نے اسے بازو سے پکڑا اور تقریباً گھسیٹتے ہوئے برآمدے سے باہر لے آئے۔وہ تکلیف سے کراہ اٹھی۔
“عاصم اس طرح مت کریں۔پہلے ایک بار اس کی بات۔۔۔۔۔”
“ہٹ جاؤ یہاں سے۔”بھیا نے طیش میں آکر بھابھی کو پرے دھکیل دیا۔
“ارے میں تو کہتی ہوں اس کمبخت کے پیروں میں بیڑیاں ڈال دو۔نہ کہیں جائے گی نہ کوئی گل کھلائے گی۔”دادی اماں جو نو بجتے ہی سو جاتی تھی آج اب تک جاگ رہی تھی۔نہ صرف جاگ رہی تھی بلکہ پورے ہوش و حواس میں پوری صورتحال کا جائزہ لے کر اپنے مفید مشورے بھی دے رہی تھی مگر بھیا کسی کی بھی نہیں سننا چاہتے تھے تب ہی بابا آگے بڑھے اور بھیا کو روک دیا۔
“کہاں تھیں تم اب تک۔”
اس نے حیرت سے ان کی طرف دیکھا۔ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ بابا اس کی تکلیف کو نہ سمجھ پاتے۔وہ تو اس کی ہر بات کو جان جاتے تھے جو اس نے کبھی کہی نہ ہوتی۔وہ تو اس کی ذرا سی تکلیف پہ تڑپ اٹھتے تھے۔بابا اس کے قریب آئے تو ضرور مگر ایک نفرت آمیز نگاہ ڈال کر اندر کی طرف بڑھ گئے۔وہ دھندلی نظروں سے انہیں جاتے ہوئے دیکھتی رہی۔
“تو بابا بھی مجھے غلط سمجھتے ہیں۔”
یہ اس کیلیے ایک تکلیف دہ احساس تھا۔تب اس نے اماں کی طرف دیکھا جو شعلہ بار نظروں سے اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔
اماں میں نے کچھ نہیں کیا۔میرا یقین کریں اماں۔وہ گرتی پڑتی اماں کے قدموں میں لپٹ گئی۔انہوں نے بھی ایک جھٹکے سے اسے پڑے دھکیلا اور اندر کی جانب بڑھ گئی۔

Bs ek Yakeen by farhat shaukat
k

Leave a Comment

Your email address will not be published.