kab Hath me tera Hath nahi by Farhat Ishtiaq download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“بہت خود مختار ہوگئی ہو تم۔تمہارے خیال سے میں نے تمہیں اتنی آزادی دے دی ہے کہ تم جو مرضی کرتی پھرو اور میں خاموش تماشائی بنا دیکھتا رہوں۔”وہ غصے سے چیخ اٹھا تھا۔
“آج تک تمہاری کسی بات سے اگر میں نے اعتراض نہیں کیا تو اس کی وجہ یہ تھی کہ میں ایک روشن خیال اور لبرل آدمی ہوں تم نے مجھ سے پوچھے بغیر جاب کرلی۔میں چپ رہا کہ چلو ایک تجربہ ہی سہی اور پھر وہاں کا ماحول بھی اچھا تھا لیکن اپنی ان تمام تر لبرل سوچ کے باوجود میں اتنا آزاد خیال بھی نہیں کہ تم اپنی من مانی کرو اور میں تمہیں روک نہ سکوں۔فاطمہ صاحبہ!مجھے اپنی مشرقی روایات اور اپنا اس معاملے میں کنزرویٹو ہونا بڑا عزیز ہے۔”وہ اس کی آنکھوں میں دیکھ کر غرایا تھا۔
آپ کا اتنا غصہ میری سمجھ سے باہر ہے۔میں نے آپ کو اپنے ذاتی معاملات میں بولنے کی اجازت تو ہرگز بھی نہیں دی۔میرے ہی آفس میں بیٹھ کر مجھے دھمکیاں دینے والے آپ ہیں کون؟صرف ایک کزن۔معاف کیجیے گا میں نے کسی کو اتنا حق نہیں دیا کہ وہ میری ذاتیات میں مداخلت کرے۔”
“میں تمہارا سرپرست ہوں اور تمہیں کسی بھی غلط کام سے روکنا میرا فرض ہے۔”اب کہ وہ اپنے غصے کو کچھ کنٹرول کرکے دھیمے سے بولا۔
“میں ایک عاقل بالغ اور باشعور لڑکی ہوں۔مجھے کسی گارجین کی ضرورت نہیں۔”وہ انگلی اٹھا کر ٹوکنے والے انداز میں بولی۔
“آپ کو یہ بات تکلیف دے رہی ہے کہ کل تک جو میری محتاج تھی۔آج میرے مقابل کیسے آگئی۔”وہ استہزائیہ لب و لہجہ اختیار کرگئی تھی۔
“تم تو شکل سے ہی بہت سیدھی سادھی نظر آتی ہو اور مردوں کو ایسی لڑکیاں بہت اٹریکٹ کرتی ہیں۔ساری دنیا کی عورتوں کا تو میں نے ٹھیکا نہیں اٹھالیا لیکن اپنے گھر کی عزت کی حفاظت کرنا مجھے بخوبی آتا ہے۔”وہ کرسی سے اٹھتے ہوئے بولا۔

kab Hath me tera Hath nahi by Farhat Ishtiaq

Leave a Comment

Your email address will not be published.