Aitbaar by Umaima Mukarram Complete Urdu romantic Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

” ہشششش ڈھیٹ ہو بہت۔۔ کمر دکھا دی میری ۔۔ بلاوجہ اتنا لمبا بیٹھنا پڑا۔”
سوئی ہوئی سندس کو دیکھتے وہ اس کے سرہانے بیٹھے اس سے بات کررہا تھا۔
” ویسے اتنی معصوم ہو یا مجھے لگتی ہو۔۔؟ شروع میں تو دل کرتا تھا کہ اتنی زور کا تھپر ماروں تمہارے ان گالوں پر
اسنے انگھوٹے سے سندس کا گال سہلایا۔
کے ماروں اس گال پر اور خون اس گال سے نکلے۔
لیکن اب۔۔۔ ہاں اب دل کررہا ہے ان گالوں پر اسٹار بناؤں۔۔ “
کہتے ساتھ وہ خود ہی مسکرایا۔۔
اگر اس وقت سندس یہ سب سن لیتی تو اپنی عقل پر شبہ کرتی۔
” چلو بنا دیتا ہوں۔۔ تمہاری کیوٹنیس کا انعام “
کہتے ساتھ وہ اٹھا اور اپنے سائیڈ ٹیبل کے دراز سے پین نکالا۔ اور واپس سندس کے سرہانے بیٹھا۔اور پھر بہت دل جمعی سے اس کے گال پر ایک بڑا سا اسٹار بنا دیا۔
اورپھر جھک کر اس اسٹار پر اپنے لب رکھ دیے۔

” اسلام و علیکم۔۔ “
نیند میں ڈوبی آواز۔۔۔
” وعلیکم اسلام ۔۔۔ سورہی تھی۔۔ ؟”
” نہیں ڈانس کررہی تھی۔۔۔”
بھلا یہ کیسا سوال ہوا۔۔ رات کو انسان سوتا ہی ہے۔۔۔
” کونسے گانے پر۔۔۔!”
اس سوال پر مریم نےآنکھیں کھول کر فون کو دیکھا۔۔
” ڈھنکا چیکا ڈھنکا چیکا پر۔۔۔ “
جیسا بےتکا سوال تھا جواب بھی ویسا ہی بے تکا دیا گیا۔۔۔
” یہ ٹیلینٹ بھی ہے۔۔ مجھے تو کبھی نہیں دکھایا۔۔ “
معصوم سا افسوس بھرا تذکرہ کیا ۔۔۔
مریم اٹھ کر بیٹھ گئی۔۔۔
” شرم کریں زایان آپ کیسی بے تکی باتیں کررہے ہیں۔۔ “
۔
” شرم کس بات کی۔۔؟ شوہر ہوں دیکھ سکتا ہوں تمہارا ڈانس۔۔۔ ویسے تم لڑکیاں کتنی عجیب ہوتی ہوں نا ۔۔ عورتون کے بیچ میں کیسے مٹکتی ہو۔۔ اور شوہر کے سامنے۔۔۔ “
” بس کردیں زایان ۔۔ بے شرمی کے ریکارڈ نا توڑیں۔۔ اور میں کسی کے سامنے نہیں مٹکتی۔۔ طنز کیا تھا آپ پر۔۔ “
اپنے سر پر ہاتھ رکھے۔۔ اسنے اس پل کو کوسا۔۔ اب تو تقریبا روز ہی زایان کوئی نا کوئی بات پکڑ کر اسے زچ کرتا تھا ۔ تو پھر وہ موقع دیتی ہی کیوں تھی۔۔
نہیں وہ موقع نہیں دیتی تھی بلکہ وہ موقع ڈھونڈ لیتا تھا۔۔

Aitbaar by Umaima Mukarram

Leave a Comment

Your email address will not be published.