Khusboo badal chand Hawa by Farhat Ishtiaq download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یااللہ یہ مجھے ایسے کیوں دیکھ رہا ہے جیسے مجھے پہلے سے جانتا ہو۔”سارہ نے ایک دم گھبرا کر سر دوبارہ جھکالیا۔
سارہ کیا بات ہے تم کچھ لے کیوں نہیں رہی۔عامر کی آواز پہ اس نے سجدے میں گرا ہوا سر اٹھایا اور مری مری آواز میں بولی۔
جی عامر بھائی میں کھارہی ہوں۔
“خاک کھارہی ہو پلیٹ تو خالی پڑی ہے۔”وہ اس کی پلیٹ میں چاول ڈالنے لگا۔
“ولی تم یہ چکن کراہی ضرور لینا ہماری سارہ سے ذیادہ مزیدار چکن کوئی بنا ہی نہیں سکتا۔”عامر نے لگے ہاتھوں بلکل مشرقی ماؤں کی طرح سے بھی اس کی بھی تعریف کی تو وہ جو کبابوں کی ڈش اٹھارہا تھا رکھ کر چکن کراہی اپنی پلیٹ میں نکالنے لگا۔
“اب میں نے یہ بھی نہیں کہا تھا کہ چکن کراہی کی جگہ کچھ اور چکھو بھی مت۔”عامر ولید سے مخاطب ہوا۔
“اس کے علاوہ کچھ کھانے کو دل نہیں چاہ رہا یہ میری زندگی کی مزیدار ترین چکن ہے۔”سارہ نے ایک دم سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھا وہ بڑی گہری نگاہوں سے اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔
“بہت مزے کی چکن بنائی ہے آپ نے۔”بظاہر سادہ سا فقرہ جیسے رسماً کسی کی تعریف کردیتے ہیں لیکن اس کا یہ سادہ سا فقرہ سارہ کو بہت معنی خیز محسوس ہوا۔اس پر اس کی گہری مسکراہٹ وہ جواب میں کچھ کہ بھی نہ پائی۔
“یہ مجھے اس طرح کیوں دیکھ رہا ہے۔”سارہ کو گھبراہٹ ہونے لگی تو اس نے آمنہ سے کہا۔
“لاؤ یہ فری کو مجھے دے دو۔تمہیں کھانا نہیں کھانے دے رہی۔میں اسے اندر کمرے میں لے جاتی ہوں۔”وہ کرسی چھوڑ کر کھڑی ہوگئی اور فری کو لینے کیلیے ہاتھ آگے بڑھایا۔سامنے دیکھنے سے قصداً گریز کیا۔آمنہ کی گود سے فری کو لے کر وہ بیڈروم کی طرف بڑھ گئی۔کمرے میں داخل ہونے سے پہلے مڑ کر دیکھا تو وہ اسی کی طرف دیکھ رہا تھا۔وہ گھبرا کر اندر گھس گئی۔

Khusboo badal chand Hawa by Farhat Ishtiaq

Leave a Comment

Your email address will not be published.