abhi kuch din lgay gyn by Farhat ishtiaq download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کیا کمی ہے اذماء میں۔اتنی اچھی تو ہے وہ۔”
“وہ میرے ساتھ بیٹھ کر کہی لنچ یا ڈنر نہیں کرسکتی۔یہاں تک کہ کبھی آفس میں۔میں اور وہ اکیلے ہو تو وہ میرے ساتھ اکیلے رہے گی ہی نہیں۔۔۔وہ دوست بن کر رہ رہی ہے اسے محبوبہ بننا آ ہی نہیں سکتا۔فضول سی شرم و حیا اور اصولوں کے دائرے میں قید۔”
وہ بہت اکتائے ہوئے انداز میں اپنی بات کی وضاحت کررہا تھا۔
“یہ سب تمہیں پہلے سوچنا چاہیے تھا۔یاد کرو۔اسی لڑکی پہ تم دیوانہ وار مرمٹے تھے۔وہ تب بھی تو ایسی ہی تھی۔”ارقم کا لہجہ ناراضی لیے ہوئے تھا۔
“اسی بات کا تو افسوس ہے۔شاید اس وقت میں رباب سے نہیں ملا تھا۔کاش وہ مجھے پہلے مل گئی ہوتی۔کتنی مختلف ہے وہ لڑکی۔نہ بلاوجہ شرماتی لجاتی ہے اور نہ مجھ سے ڈر ڈر کر دور بیٹھتی ہے۔اکثر بڑے آرام سے وہ میرے ساتھ آفس میں اکیلے رہ جاتی ہے۔مجھے ایسی ہی بولڈ لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔کبھی میں اس کی تعریف کروں تو وہ شرمانے گھبرانے کی بجائے یوں مسکرائے گی جیسے یہ تعریف تو اس کا حق تھی۔اس میں وارفتگی اور خودسپردگی ہے۔اذماء جیسی بوڑھی روح میں میں ان شرارتوں کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔”وہ بہت بیزار کن انداز میں بول رہا تھا۔اپنی حماقت پہ پچھتاتا ہوا۔
“اس کی جن خوبیوں سے اس وقت تم متاثر ہورہے ہو۔ان میں سے کوئی ایک بھی قابل تحسین نہیں۔ہم مرد جتنے بھی پڑھ لکھ جائیں۔لبرل ہوجائیں لیکن اندر سے رہتے وہی روایتی مرد ہیں۔ایسی بےباک اور ماڈرن لڑکیاں ہمیں وقت گزاری کیلیے تو اچھی لگ سکتی ہیں لیکن زندگی گزارنے کیلیے ہم ایسی لڑکیوں کا انتخاب نہیں کرتے۔اذماء بہت اچھی لڑکی ہے دانیال اس کے ساتھ کوئی ذیادتی مت کرنا۔”ارقم اب کی بار کچھ جھنجھلا بولا تھا۔دروازے کے پار کھڑی اذماء اسی خاموشی کے ساتھ پلٹ آئی تھی۔

abhi kuch din lgay gyn by Farhat ishtiaq

Leave a Comment

Your email address will not be published.