Apka Armaan Apka sath by Zarnain Arzoo download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یہ تم اپنی سہیلی اور اس کے شوہر کے سامنے کس قسم کی ڈرامے بازی کررہی تھیں۔کیا ظاہر کرنا چاہتی تھیں کہ تم میری قید میں ہو۔میں تم سے انسانیت سوز سلوک کرتا ہوں۔”
“نن۔نہیں۔”الفاظ اور سانس اس کے حلق میں پھنس گیا۔
“میں سب جانتا ہوں۔تم مجھے بدنام کرکے خود مظلوم بننا چاہتی ہو۔اپنی سہیلی کو تم نے دیکھا ہے۔وہ کتنی خوش نظرآرہی تھی ایسی ہوتی ہیں وفا پرست بیویاں جو اپنے شوہر کی عزت و وقار کو اپنی عزت جانتی ہیں۔”اس کی زبان زہر اگلتی رہی۔
آناً فاناً ماحول بدل گیا۔اس کی آنکھوں میں شدت غم سے پانی بھرگیا۔اور لمحوں بعد ہی گالوں پر بہہ نکلا۔
“یہ ٹسوے میرے سامنے بہا کر خود کو بےقصور ثابت مت کرو۔انتہائی بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا ہے تم نے۔تمہاری سہیلی ہنس ہمس کر باتیں کرتی رہی۔یوں رونی صورت بنا کر تم ہر وقت نحوست پھیلانے پر کیوں کمربستہ ہو۔”
“اور یہ بتاؤ تم نے خدیجہ کو بلایا کیوں؟میں نے کہا تھا نا کہ مجھے تمہاری ایسی دوستیاں پسند نہیں۔
وہ خود ہی آگئی۔اچانک۔”
“اچانک چہ خوب۔”وہ بھنویں سکیڑ کر بولا۔ایسے اتفاق کو میں بہت سمجھتا ہوں جو جان بوجھ کر ترتیب دیے جاتے ہیں۔میں عورتوں کے تمام ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہوں۔تم خود اپنااعتبار کھورہی ہو۔مجھے مجبور مت کرو کہ میں صبح جاتے ہوئے گھر کو باہر سے تالا لگا کر جایا کروں۔”یہ اس کے ذہن کی نئی اختراع تھی۔جوہم کو دھچکا سا لگا۔وہ رات کو چپکے چپکے تکیے میں منہ دیے روتی رہی اور وہ مزے سے سوتا رہا۔

Apka Armaan Apka sath by Zarnain Arzoo

Leave a Comment

Your email address will not be published.