Muhabbton k Safeer by Seema Munaf download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں دونوں کے درمیان موجود فاصلوں کو پاٹنا چاہوں تو۔”احمد کے ہاتھ اس کے کندھوں پہ آ ٹھہرے۔جانے کیوں اسے لگا دو انگاروں نے اسے چھولیا ہو۔
“ہرگز نہیں میں ایسا قطعی نہیں چاہتی۔”اس نے اپنے کندھے جھٹکے لیکن احمد نے اسے اپنے مزید قریب کرتے اپنے بازو اس کے گرد پھیلادیے۔
“کیوں تم میری بیوی ہو ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند نہ سہی۔ایک مجبوری کا رشتہ سہی لیکن بہرحال ہم میاں بیوی ہیں۔”وہ اس پہ جھکا۔
“اللہ نہ کرے۔میں تو خواب میں بھی ایسا نہیں سوچ سکتا۔”کہیں سے آواز آئی تو وہ ایک جھٹکے سے اس سے علیحدہ ہوگئی۔
“پلیز چلے جائیں یہاں سے۔مجھے مت چھوئیں پلیز۔”وہ دونوں ہاتھوں سے منہ ڈھانپ کر رونے لگی۔
“مہر دیکھو۔”احمد نے پھر اسے چھونا چاہا لیکن اس نے اسکا ہاتھ جھٹک دیا۔
“میں نے کہا نا یہ ممکن نہیں۔میں نے صرف منہام کی وجہ سے آپ کو اپنایا ہے۔ہمارے درمیان صرف ایک ہی تعلق ہے۔اس سے ذیادہ کچھ نہیں۔اگر آپ کو بیوی کی ایسی ہی ضرورت ہے تو میری طرف سے اجازت ہے آپکو۔آپ دوسری شادی کرلیں۔”
“دوسری شادی۔”احمد ششدرر رہ گیا۔وہ کونسا بیوی کیلیے یوں مراجارہا تھا۔وہ تو امی کے کہنے پہ۔
“کیا سمجھتی ہو تم خود کو۔کونسی حور پری ہو۔”اسے سخت غصہ آگیا۔
مہرالنساء کا چہرہ پھیکا پڑگیا۔مل گیا نا آخر صورت کا طعنہ۔وہ چند لمحوں تک اسے دیکھتی رہی پھر پلٹ کر واشروم میں گھس کر اندر سے دروازہ بند کرلیا۔احمد کو اپنے لفظوں کا اندازہ ہوا تو اسے شرمندگی سی سوئی۔

Muhabbton k Safeer by Seema Munaf

Leave a Comment

Your email address will not be published.