tum abar e gurezan ho by sidra saher imran download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں تحریم سے شادی نہیں کروں گا جب میرے دل میں اس کیلیے جگہ ہے ہی نہیں کیا آپ اسے بھی افق بنانا چاہتی ہیں؟”
وہ ضبط کے باوجود اپنا لہجہ اونچا ہونے سے روک نہیں پایا تھا۔اس کے لبوں سے ایک بار پھر افق کا نام سن انہیں پتنگے لگ گئے۔
“افق۔۔افق۔۔افق تمہارے لبوں پر اس کے علاوہ کوئی اور نام نہیں ہوتا ہر وقت اسی کا دھیان رہتا ہے۔پہلے تو وہ تبریز کی بیوی تھی اب تو نہیں ہے ہھر تم کیوں اس کی فکر میں گھلتے رہتے ہو ہر وقت؟”
وہ یہ بھول چکی تھیں کہ وہ “سجاد پیلس”میں موجود ہیں۔
“کیونکہ میں آپ لوگوں کی طرح بےحس نہیں ہوں۔مفادپرست اور زرپرست نہیں ہوں۔۔۔کیا بدلہ چکایا ہے آپ نے تایا جی کے خلوص کا۔انہوں نے کہاں کہاں سہارہ نہیں دیا آپکو۔اس گھر کا یہ حصہ ابوجی بیچ چکے تھے لیکن تایا جی نے خرید لیا۔آج جس زمین پہ آپ اتنے کروفر سے کھڑے ہوکر بات کررہی ہیں یہ تایا جی کی عنایت ہے۔”
“بکواس بندکرو تم۔۔دفع ہوجاؤ میری نظروں سے۔”
ان کا ضبط جواب دینے لگا۔
“میں تو دفع ہو ہی رہا تھا لیکن ابوجی نے میرے ٹرانسفر رکوادیے انہیں ڈر تھا کہ کہیں میں بھی ان کے ہاتھ سے نہ نکل جاؤں۔آپ بھی میری بات غور سے سن لیں میں تحریم سے کسی صورت بھی شادی نہیں کروں گا۔”
“تو کیا پھر اس افق سے کرو گے جو ہر وقت تمہارے دماغ پر سوار رہتی ہے؟”
انتہائی غصے کی حالت میں وہ کہنے لگی تھیں۔
“ہاں اسی سے کروں گا۔اقرار تھا یا سانحہ۔۔۔؟”افق کی سانس رک گئی تھی۔

tum abar e gureza ho by sidra saher imran

Leave a Comment

Your email address will not be published.