Yaar Yaaroo sy hona Juda (season 1) by Zainab Mahira Khan Complete Urdu Romantic Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

حیدر کی نظر سامنے سے آتی زر نور اور مناہل پر پڑی تھی زرنور فائل سینے سے لگاۓ مناہل سے زور زور سے کوئی بات کر رہی تھی پیچھے اس کا بڑا سا دوپٹہ پوری یونی کی جھاڑو دیتا ہوا آرہا تھا جب وہ دونوں ان کے پاس آ ئی تو حیدر جلدی سے اٹھ کر زرنور کے سامنے جا کر کھڑا ہو گیا اور اس کے نیچے لٹکتے دوپٹے کو اٹھا کر پہلے جھاڑا اور پھر اسے زرنور کے ہاتھ میں دے دیا ” پاکستان کی حفاظت ہمارا مقصد…… اور ہمارا ……منشور ہے قائد اعظم سے وعدہ کیا تھا کے زندگی کی آخری سانس تک پاکستان کی حفاظت کریں گے …پاکستان زندہ باد “حیدر آنکھوں میں شرارت لئے ایک ہاتھ سینے پر رکھے سنجیدگی سے اس کو بولتا آخر میں نعرہ لگا کر سیلوٹ کرتا دوبارہ اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گیا تھا اور زرنور حیرت سے اپنے ہاتھ میں پکڑے دوپٹے کو دیکھ رہی تھی دوسرے ہی لمحے اس نے اپنے سر پر ہاتھ مارا تھا “یہ کیا کر دیا میں نے ؟؟” اس نے ایک نظر اپنے کپڑوں کو دیکھا تھا گرین کلر کی ٹائٹس پر وائٹ کلر کی لونگ شرٹ پر گرین اور وائٹ کنٹراس کا بڑا سا دوپٹہ اور تھوڑی سی ہری کانچ کی چوڑیاں پہنے کھڑی تھی کانوں میں بھی سفید رنگ کے ٹاپس پہنے تھے جس میں ہرے رنگ کا نگ لگا ہوا تھا صرف ایک بیج کی کمی تھی ورنہ تو وہ پوری چودہ اگست کے فنکشن میں جانے کے لئے تیار لگ رہی تھی “زر نور تمہیں دیکھ کر تو …..نغمے پڑھنے کا دل کر رہا ہے ” تیمور نے ہنستے ہوئے کہا تھا “یار آج کے دن کون سا پاکستان آزاد ہوا تھا ؟” وہ سب اس کو دیکھ دیکھ کر ہنس رہے تھے “تم لوگوں سے کس نے کہا کے گرین اور وائٹ صرف چودہ اگست کو ہی پہنتے ہیں؟ ” وہ تپ گئی تھی ان لوگوں کی ہنسی سے ” نور بانو .مسکراؤ یار تمہاری پکچر لے رہا ہوں میں …اور پھر اسے فیس بک پر پوسٹ کروں گا ہیش ٹیگ “محب وطن پاکستانی ” ہیش ٹیگ “نومبر میں چودہ اگست ” ہاہا ” حیدر نے اپنا موبائل نکال کر اس کے سامنے کر دیا تھا “حیدر بند کرو اسے ” وہ چیخی تھی ” تمہاری سمجھ میں نہیں آ رہا حیدر ؟؟” زرنور نے اپنی فائل چہرے کے سامنے کر لی تھی “دفع ہو جاؤ ” وہ ان سب کو گھورتی پیر پٹختی وہاں سے چلی گئی تھی ” ” ارے زرنور روکو یار ” ” انسان بن جاؤ تم لوگ ” مناہل بھی ان کو گھورتی زرنور کے پیچھے گئی تھی

yaar yaaroo sy hona juda (S1) by Mahira Zainab Khan

Leave a Comment

Your email address will not be published.