Pehlu me hai eid ka chand by iffat sehar pasha download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم جیسے دھوکے باز انسان کو تو میں دو منٹ برداشت نہیں کر سکتی کجا ساری عمر ایسا سوچنا بھی مت۔”
“اور معاذ بھائی ان سے متعلق تمہارا کیا خیال ہے۔”اس کا لہجہ اب کی بار بہت کرخت تھا۔
“وہ تمہاری طرح غیر سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی فضول حرکتیں کرتے ہیں۔”وہ بہت ضبط کے ساتھ بولی تھی۔
“اور اگر میں تم سے کہوں کہ وہ ایسے نہیں ہے جیسے دکھائی دیتے ہیں تو۔۔۔؟”وہ بہت سنجیدہ تھا۔سنعیہ نے متاسفانہ نظروں سے اسے دیکھا اور شرم دلانے والے انداز میں بولی۔
“یہ خیالات ہیں تمہارے اس شخص کے متعلق جو تم سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔تمہیں ہر الٹے سیدھے معاملے میں سپورٹ کرتا ہے بزنس کی تمام ذمہ داری اکیلے سنبھال رہا ہے۔”سنیعہ کو واقعی اس کی سوچ کے چھوٹے پن نے دکھ پہنچایا تھا۔


“شرم تو نہیں اتی تمہیں کتنی اسانی سے مجھے کرپٹ شخص کے حوالے کر رہے ہو۔ویسے تو بہت دعوے کرتے ہو محبت کے اور اب جب سب کے سامنے سٹینڈ لینے کا وقت آیا ہے تو بھاگ رہے ہو۔”وہ بنا سوچے سمجھے پھٹ پڑی تھی۔
“کرپٹ کون؟”وہ تحیر کا شکار ہوا تھا۔
“میں سب سن چکی ہوں تمہاری اور تمہارے بھائی کی گفتگو۔”وہ غصے سے بولی تھی۔اس نے اچٹتی نگاہ اس کے چہرے پر ڈالی تھی تب تماتا چہرہ اور سیا انکھوں میں شدت گڑیا سے اترنے والا گلابی پن اس کے دلکشی کو بڑھا رہا تھا جرسی کے سوٹ ملبوس شال اوڑے وہ سویٹر سے بے نیاز تھی اتنی سخت سردی میں بےاحتیاطی برت رہی تھی۔
“تو کیا ہوا محبت کرنے والے تو محبوب کی برائیوں اور خامیوں کو بھی قبول کر لیتے ہیں۔”وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا۔سنعیہ نے سخت ناگواری سے اسے دیکھا۔

Pehlu me hai eid ka chand by iffat sehar pasha

Leave a Comment

Your email address will not be published.