Mausam Surkh Gulab k hain By iffat sehar pasha download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“تم جیسے حسین چہرے تو ایسی جگہوں کو جگمگاتے ہیں ورنہ ہمارے لیے ان پارٹیز میں اور ہوتا ہی کیا ہے۔”
وقار حسین نے اس کا ہاتھ تھام لیا تھا۔
“لیو می۔”روقاش کا چہرہ اس کی جسارت پر زرد پڑ گیا اس نے ایک جھٹکے سے اپنا ہاتھ چھڑایا تھا۔
“کم ان یار ڈونٹ شائے اور ابھی تو پارٹی سٹارٹ ہوئی ہے سب سے زیادہ مزہ تو کلائی میکس کا ہے ذرا لائٹس آف ہونے دو پھر۔”
“شٹ اپ جسٹ شٹ اپ۔”وہ غرا اٹھی۔
“یار مان جاؤ سبھی ایک ہی کیٹگری کے لوگ ہیں۔”یہاں وہ کافی منجا ہوا کھلاڑی معلوم ہوتا تھا جیسے ٹھنڈا کر کے کھانے کا عادی ہو۔روقاش کا دماغ گھوم گیا۔
“یہ سب تمہاری ماں بہنوں کی کیٹگری میں شمار ہوتی ہوں گی میری نہیں اینڈ کیپ اٹ ان یور مائنڈ۔”وہ دانت پیس کر بولی تھی۔
“شٹ اپ۔”وہ غرا کر اٹھا تھا اور شاید وہ مزید کوئی انتقامی کاروائی کرتا اگر کوئی ان کی ٹیبل کے پاس آکر مداخلت نہ کرتا۔
ہیلو میں لیٹ تو نہیں ہوا نہ روقاش اس کی آنکھوں میں جھانکتا دوستانہ سی مسکراہٹ کے ساتھ پوچھ رہا تھا۔اس کا خوف سے لظر تھا دل لمحہ بھر کو تھم کر پھر سے دھڑکا تھا۔وقار حسین کے جانے کے بعد وہ روقاش کی طرف متوجہ ہوا جو دونوں ہاتھ گود میں رکھیں ان پر نگاہ جمائے ساکت بیٹھی تھی۔
آئی تھنک اب ہمیں چلنا چاہیے آج کے لیے اتنا ہی سبق کافی ہے۔”وہ ذرا سا جھک کر چبھتے ہوئے لہجے میں بولا۔ انداز کی ساری نرمی اور دوستانہ پن غائب تھا۔اس کی آنسو سے لبریز آنکھیں ہومی کو کوفت میں مبتلا کر گئی۔
“بس ایک یہی کام تم بہترین طریقے سے کر لیتی ہو۔”وہ خفیف سی جھنجھلاہٹ سے کہتے سیدھا ہوا اور ساتھ ہی اسے اٹھنے کا اشارہ کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.