Chalo chahat nibhaye hum by Sabas gul download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ہم ہنی مون کے لیے پرسوں مری جا رہے ہیں۔”
“میں مری نہیں جاؤں گی۔بابا کو پتہ چلا تو بہت غصہ ہوں گے۔”وہ پریشان ہو کر بولی۔
“تم کیا سمجھتی ہو کہ میں یہ دو ماہ ضائع کر دوں گا اور اس کے بعد تمہیں آزاد کر دوں گا۔”علی نے اس کے قریب آکر بہت تیز اور بارعب لہجے میں کہا تو وہ نظریں جھکا کر اہستگی سے بولی۔
“پاپا سے اپ کی یہی ڈیل ہوئی تھی۔”
“یہ رشتے ہیں بی بی ڈیل بزنس میں ہوتی ہے تمہارے مما پاپا تمہاری شادی اپنے دولت مند بھانجے سے کرنا چاہتے ہیں کیا بہت خوبصورت ہے تمہارا کزن عاصم؟”علی نے اس کے ہاتھ سے ہیئر برش لے کر بہت کاردار لہجے میں پوچھا مگر وہ خاموش رہی۔
“مجھے کیا معلوم کیسا ہے عاصم۔”عینی نے ایمانداری سے کہا۔
“لیکن تمہارے مما پاپا کو تو بہت پسند ہے۔اور تمہارا بھی تو کزن ہے وہ۔میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ تم اس میں کس حد تک انوالو ہو خیر میرے لیے کافی بنا کر لاؤ۔”
“میں کافی بناؤں اور وہ بھی تمہارے لیے۔”
“میں بدتمیزی برداشت نہیں کرتا بہت نرمی برت رہا ہوں تمہارے ساتھ۔”وہ غصیلے لہجے میں بولتا ہوا جملہ ادھورا چھوڑ کر اسے دیکھنے لگا۔
“ورنہ کیا تم میرے پاپا کے ملازم ہو اور ملازم کبھی مالک نہیں بن سکتا آئے بڑے مجھ پر حکم چلانے والے۔میں کوئی تمہاری زرخرید لونڈی نہیں ہوں کہ تمہاری خدمت کرتی پھرو۔میری ملازمہ ساتھ آئی ہے تم جیسے کنگلے شخص کے پاس ایک ملازمہ کو تنخواہ دینے کی رقم کہا ہوگی پاپا نے بھی جانے کیا دیکھ کر ایک پینڈو اور موٹر مکینک سے میری شادی کر دی۔”
“شٹ اپ جسٹ شٹ اپ۔”علی کی قوت جواب دے گئی تو اس نے چیخ کر کہا اور اپنا بھاری مضبوط ہاتھ اس کے رخسار پر اس قوت اور شدت سے مارا کہ وہ نیچے کارپٹ پر بہت دور جا گری۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.