Aandhio se likhe naseeb by Fareeda kanwal Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“سیفی یہ تمہاری دلہن ہے جانتے ہو نا۔”
رضیہ بانو نے اپنے ساڑھے سات سالہ بیٹے کو آگاہ کیا تو وہ اثبات میں گردن ہلانے لگا۔
“آج سے یہ تمہارے کمرے میں رہے گی اور میں بیٹھک کے ساتھ والے کمرے میں رہوں گی۔”
“اماں ہمیں ڈر لگا تو۔”اس نے معصومیت سے پوچھا۔
“تو مشعل ہے نا تمہارے پاس۔”
“مشعل؟آپ تو کہ رہی تھی کہ یہ دلہن ہے۔”
“مشعل ہی تو اب تمہاری دلہن ہے اور سنو اب اسے تم ادی مت کہنا۔”
“پھر کیا کہوں۔”اس نے فوراً پوچھا تو وہ مسکرادی۔
“یہ بات اور باقی باتیں تم اپنی دلہن سے پوچھو۔میں جاؤں۔”سیف نے سر ہلاتے دروازہ بند کیا اور دوبارہ اس کے پاس آیا۔
“آپ یہ ڈوپٹہ تو ہٹائیں تاکہ ہم دیکھیں کہ آپ دلہن بن کر کیسی لگ رہی ہیں۔”
“یہ تو آپ خود ہٹائیں گے کیونکہ دیکھیں ہمارے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے۔”وہ اسکی معصوم گفتگو سے آرزدہ ہونے کی بجائے نجانے کیوں بہل سی گئی۔
اس نے اگے بڑھ کر ڈوپٹہ چہرے سے اوپر کیا۔
“سبحان اللہ۔”ذرا سی آنکھیں میچ کر اس نے جزبات سے کہا۔
“یہ آپ کا تحفہ ہے آپ کو پسند آیا۔”مشعل اس کے انداز پہ حیران ہوئے بنا رہ نہ سکی۔
“یہ سب آپ کو کس نے سکھایا۔”
“روشن بھائی نے۔”اس نے اپنے خالہ زاد کا نام لیا جو عمر میں بہت بڑے نہیں تھے مگر جوان ضرور تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.