Saanso ki mala py By iqra sagheer ahmed download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ابھی جاؤ اور اب اسی وقت شادی سے انکار کر دو نانی جان سے۔” وہ سخت لہجے میں حکم نافذ کر رہا تھا وہ خاموش ہی رہی تھی۔
“تم سے کہہ رہا ہوں میں دیواروں سے نہیں۔”وہ ہنوز خاموش کھڑی رہی۔
“آ خود انکار کیوں نہیں کر دیتے۔”اسے اس کے ساتھ رہتے ہوئے کئی ماہ ہو گئے تھے اور اس نے ایک دفعہ بھی اس میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی تھی جو باتیں جو الزام اس سے منسوب تھے۔
“کیا کہا تم نے پھر سے کہنا۔”اس کی جرأت اسے بھی حیران کر گئی تھی۔
“آپ خود اماں بی کو انکار کر دیجیے میں انکار نہیں کر سکتی۔”
“کیوں کیا وجہ ہے انکار نہ کرنے کی۔”وہ اس کی پشت پر بکھرے سنہرے ریشمی بالوں کو اڑتا ہوا بولا۔
“میں دو خون اپنے سر نہیں لے سکتی یہاں اماں بی کی ہارٹ کنڈیشن بہتر نہیں ہے اور وہاں میرے ابا زندگی کی ٹوٹتی سانسیں گن رہے ہیں دونوں کی نظریں مجھ پر ہی لگی ہیں ایسی حالت میں ان کو کس طرح صدمہ پہنچا جا سکتا ہے۔” بولتے بولتے اس کی اواز بھرا گئی تھی۔
“دیکھو تم مجھے ایموشنل بلیک میل ہرگز نہیں کر سکتی نانی جان کو بہتر علاج کے لیے امریکہ لے جاؤں گا اور رہا سوال تمہارے باپ کا تو مجھے اس شخص سے کوئی سروکار نہیں وہ مرے یا جیے۔”سفاکیت و بے رحمی اس کے لہجے میں کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔
“لیکن میں اس رشتے سے پھر بھی انکار نہیں کروں گی۔”وہ اسی طرح رخ موڑے ہوئے بولی۔
“اس بکواس کا مطلب ہے تم انکار نہیں کرو گی آل رائٹ انجام کے لیے بھی تیار رہنا۔”وہ غراتا ہوا واپس چلا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.