Mazloom Hero Zaalim Heroine by Bisma Aijaz Complete Urdu Novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

میری بہنوں اب بس بہت ہو گیا۔راٸٹرز نے ہمیں سمجھ کیا رکھا ہے کیا ہم ظالم مردوں کی مار کھانے کے لیے ہیں۔نہیں اٹھو ۔۔
اسکے دبنگ انداز سبھی اٹھ کھڑی ہوٸیں تو وہ گڑبڑا کہ رہ گٸ ۔
میرا مطلب ہے اپنے حقوق کے لیے اٹھو۔ابھی بیٹھ جاٶ۔ہاں تو میں کیا کہہ رہی تھی کہ ہمیں ٹرینڈ اور تاریخ بدلنی ہو گی۔دنیا کو بتانا پڑے گا کہ ہم لڑکیاں بھی روڈ , مغرور اور اکڑو ہو سکتی ہیں۔آخر یہ ساری خوبیاں کب تک ہیرو میں رہیں گے۔ہیرٶٸن کیوں نہیں ایسی ہو سکتی۔
آخر کب تک ؟ فتنہ نے چیخ کر پوچھا تھا۔
فتنہ جی میرے منگیتر نے مجھ سے شادی سے انکار کر دیا ہے ۔اس نے بے وفاٸی کی ہے میرے ساتھ۔۔کیا کروں میں۔
ایک لڑکی نے کھڑے ہوتے ہوۓ دہاٸی دی۔فتنہ غضب ناک ہو کر اٹھ گٸ۔
ایسے مردوں کے لیے روتے نہیں بلکہ ان کو رلاتے ہیں۔چلو میری بہنوں اس بے وفا کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔
فتنہ سمیت پچاس لڑکیوں نے اس بے وفا کے گھر پہ دھاوا بول دیا۔
دروازہ توڑ کے وہ سب اندر داخل ہوٸیں۔سامنے ہی معصوم کو اس لڑکے کے ساتھ دیکھ کر اسکی حیرت کی انتہا نہ رہی۔
تم یہاں کیا کر رہے ہو ؟ اس کے پوچھنے پہ معصوم نے مصومیت سے آنکھیں پٹپٹاٸیں۔
فتنہ جی میں اس وقت اپنے دوست کے گھر پہ ہوں۔۔
تم اس گھٹیا لڑکے کے دوست ہو؟ فتنہ نے رکھ کر ایک اسے لگاٸی تھی۔وہ منہ پہ ہاتھ رکھے بے یقینی سے فتنہ کو دیکھنے لگا جو اسے بعد میں پوچھنے کا ارادہ کرتے ہوۓ اسکے دوست کو لڑکیوں کے جھڑمٹ کے حوالے کرتے ہوۓ نعرہ مارکر بولی۔
یہ رہا آپ سب کا شکار۔ دکھا دو گرلز پاور۔۔اسکی ٹنڈ کر کے اسکو وہ ٹیکا لگانا جو کھوتوں کو لگاتے ہیں۔محبت میں دھوکہ دینے ولے کھوتے ہی ہوتے ہیں۔اسکے اتنی کٹ لگاٶ کہ اسے احساس ہو کہ بے وفاٸی کرو گے تو لڑکیاں اب سے کیا حشر کیا کریں گی۔
اٹیک۔۔۔ فتنہ کے ہاتھ لہراتے ہی مشتعل لڑکیوں کا ہجوم اس لڑکے پہ پل پڑا۔

Mazloom Hero Zaalim Heroine by Bisma Aijaz

Leave a Comment

Your email address will not be published.