Apna Ghar by Iffat sehar tahir download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں ساری عمر اس چڑیا گھر میں نہیں گزار سکتی۔”وہ اتنے آرام سے اتنی بڑی بات کہہ گئی تھی تو اس کے پیچھے عاشر کی گزشتہ دنوں کی دیوانگی کار فرما تھی جو وہ شادی کے بعد سے اس کے لیے دکھا رہا تھا۔
“شٹ اپ ماہین۔”وہ بولا نہیں تھا غرایا تھا۔
“زبان سنبھال کر بات کرو اس گھر میں میرے ہی نہیں تمہارے گھر والے بھی رہتے ہیں۔”
“تو رہتے رہیں سبھی لیکن اب میں نہیں رہوں گی وحشت ہوتی ہے مجھے جوائنٹ فیملی سسٹم سے ہر وقت ہنگامہ اور نقطہ چینیاں میں اپنی مرضی کی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔وہ اب بھی بضد تھی۔۔
“تم کیا کرنا چاہتی ہو جس کی آزادی نہیں ہے تمہیں یہاں اور یہ جو تمہیں نقطہ چینی لگتی ہے نا یہ ان سب کی محبت ہے جو قدم قدم پر تمہاری رہنمائی کرتی ہے صحیح اور غلط کی پہچان دیتی ہے۔”
“میں بھرپائی ایسی محبتوں سے۔”وہ اس سے بلند لہجے سے خائف ہوتے بغیر بیزاری سے بولی تو عاشر مٹھیا بھینچ کر رہ گیا۔
تو پھر میرے ساتھ جا کر کیا کرو گے ان سب کے 22 سالوں کی محبتوں میں موم نہیں کر پائی تو میری دو ہفتے کی محبتوں کی سکھاتے میں ڈالو گی تم وہ تلخی سے بولا تھا۔
“آپ خواہ مخواہ ایک چھوٹی سی بات کا مسئلہ بنا رہے ہیں عاشر۔”وہ اب کی بار بگڑ کر بولی تھی
“کیا کر رہے ہو تم لوگ باہر تک آوازیں جا رہی ہیں تم دونوں کی۔” سارہ آپی کے انداز میں سرزنشتی تنبیہ تھی۔
“تو کیا اب ہم اپنے کمرے میں ہم اپنی پسند اور مرضی کے مطابق رہ بھی نہیں سکتے بات نہیں کر سکتے۔”وہ درشتی سے بولی۔
“تمیز سے بات کرو ماہین۔”عاشر نے سارا آپی کے لحاظ کرتے ہوئے مدھم لہجے میں مگر سختی سے کہا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.