Mujhe kundan Krdo By iffat sehar pasha dOwnload complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“شادی سے پہلے جب میں تم سے رومانوی گفتگو کرتا تھا وہ تمہاری نظر میں گھٹیا ہی تھی نا۔؟”وہ بہت تلخی سے کہہ رہا تھا پارس کنگ تھی۔
“اب اپ میرے شوہر ہیں حدید اپ مجھ سے جو چیز چاہے بات کر سکتے ہیں میری تعریف کر سکتے ہیں میں کیوں اپ کو منع کروں گی۔”
“مائنڈ یو تم خود مجھے ان سب گھٹیا باتوں سے منع کر چکی ہوں نہ تو تمہیں اپنا سراہا جانا پسند ہے اور نہ ہی تمہیں ڈائیلاگز بھاتے ہیں تم بہت پاکیزہ شے ہو۔میں تو بگڑا ہوا شخص ہوں۔”وہ اسی کڑوے اور اٹل انداز میں کہہ رہا تھا۔پارس کا جی چاہا کہہ اٹھے اس نے بڑی دقت سے خود پر قابو پایا تھا۔
“وہ سب میں نے منگنی کے پیریڈ کے لیے کہا تھا اب بات دوسری ہے۔”وہ بہت ضبط سے بولی۔
“کہا تو مجھ سے ہی تھا نا میں تو وہی ہوں نا۔”اس نے تلخی سے جتاتے ہوئے میگزین بند کر کے پڑے پھینک دیا۔
“حدید مجھے اچھا نہیں لگتا تھا منگنی کے دوران اتنا فری ہونا۔”
“اب اچانک پھر اچھا کیوں لگنے لگا یہ سب اور تم کیا سمجھتی تھی کہ میں تم سے صرف گفتگو ہی کرنا چاہتا تھا بیاہ کر کیا مجھے کسی اور کو لانا تھا؟”وہ تو آتش فشاں کو چھیڑ بیٹھی تھی وہ بھڑک اٹھا۔
“اٹس اوور ناؤ۔”وہ اکتاہٹ بڑے انداز میں کہتا پارس کی بات کاٹ گیا۔
“یہ سب تمہاری خواہش تمہارے پسند تھی تمہیں اگر تب وہ کچھ پسند نہیں تھا تو مجھے اب وہ کچھ پسند نہیں ہے۔”اس کا انداز بہت جتانے والا تھا پارس کے لیے تو اتنی تلخی آخری حد تھی وہ رونے لگی۔
“اگر تم نے رونا ہی ہے تو کسی اور جگہ جا کر شغل پورا کرو۔”وہ سختی سے بولا۔

Mujhe kundan Krdo By iffat sehar pasha

Leave a Comment

Your email address will not be published.