Baat umer bhar ki hai by warda Sultan Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یہ شادی کتنا عرصہ چلے گی کب طلاق دو گے اس لڑکی کو۔”
وہ اب اصل مدے پر آئے۔انہیں اس کی شادی پر مسئلہ نہیں تھا وہ صرف اس بات کے لیے پریشان تھے کہ کہیں وہ اس ایڈونچر کو لمبا نہ کھینچ لے۔
س نے کان کھجایا کمرے میں ادھر ادھر نظر گھمائی پھر واپس ان کی انکھوں میں دیکھا۔
“آپ بھول جاتے ہیں میں نام کے ساتھ اپ کا نام ضرور لگاتا ہوں لیکن میں اپ کے خاندان سے نہیں ہوں تو مجھ سے یہ سوال تو مت کریں کہ شادی کتنا عرصہ چلے گی یا کب طلاق ہوگی میں ایسے کام نہیں کرتا۔”
وہ سبز مسکراتی انکھوں سے انہیں دیکھ رہا تھا۔
“اور نہ ہی میں عثمان بھائی ہوں کہ اپ کے کہنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دوں اور ایسے فرمائش مجھ سے تو مت کیجئے گا۔”
اس نے مسکراتے لہجے میں کہا۔
“تم جیسا خود سر انسان میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔”
وہ نفی میں سر ہلاتے کہہ رہے تھے اس کے لبوں کو بے ساختہ مسکراہٹ نے چھوا۔
“یہ جملہ اپ نے بہت بار کہا ہے مجھ سے۔”
وہ مسکرا رہا تھا اس کی بیوی سے ہی کہتی تھی وہ بہت ڈھیٹ تھا

Leave a Comment

Your email address will not be published.