Chalo ab saath chlty hain by Shamsa Iqbal download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“وہ نہیں رہا دعا۔وہ نہیں رہا دعا اب۔”ہادی نے اسے جھنجھوڑا تھا۔اس کی آنکھوں میں بےیقینی اتری تھی۔اندر بہت زور سے کچھ ٹوٹا تھا۔وہ سر کو مسلسل نفی میں ہلارہی تھی جیسے یقین نہ کرنا چاہ رہی ہو۔پھر پلٹ کر حیدر کو دیکھا۔
“دعا۔”ہادی نے اسے پکارا۔
“مت کہیں مجھے دعا۔”وہ حلق کے بل چلائی تھی۔
“مت دعا کہیں مجھے۔”وہ اب تک صدمے کی کیفیت میں تھی۔
بددعا ہوں میں۔میں بددعا ہوں۔دعا نہیں ہوں میں۔وہ پورے زور سے چلائی تھی۔ہادی ایک بار پھر سے آگے بڑھا۔
“میری نظر لگ گئی اسے بھائی۔میرے حیدر کو میری نظرلگ گئی۔وہ بہت پیارا لگ رہا تھا کل۔اتنا پیارا کہ اسے میری ہی نظرلگ گئی۔”وہ اپنے حواسوں میں نہیں لگ رہی تھی۔وہ ایک بار پھر حیدر کی جانب بڑھی۔
“میں نے کہا تھا کہ مجھے یہ رنگ نہیں پہننا۔یہ رنگ اچھا نہیں ہے مگر تم نے یہ ماتمی رنگ پہنا کر میری زندگی کو ہی ماتم کردیا۔”وہ اب گلہ کررہی تھی۔
“اتنے سنگدل تو تم کبھی نہ تھے تم نے قدم قدم پر میرے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا اور ابھی سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ہاتھ چھوڑ کر راستہ بدل کر چل دیے۔حیدر کیا میرے بھی آنسو دیکھ کر تمہارا دل نہیں کانپتا۔تم آنکھیں کیوں نہیں کھولتے۔کیوں آنکھیں نہیں کھولتے۔کونسی غلطی کردی ہے میں نے۔”
“سعد کہاں ہے سعد کہاں ہے ہادی بھائی۔وہ سب سے ذیادہ اس سے محبت کرتا ہے وہ کبھی اس کی بات نہیں ٹال سکتا۔سعد کو بلائیں بھائی اسے کہیں میری سفارش کرے۔”وہ دیوانگی کی آخری حدوں کو چھورہی تھی۔

Chalo ab saath chlty hain by Shamsa Iqbal

Leave a Comment

Your email address will not be published.