Chor Chori Se Gaya by Umaima Mukkaram Complete Urdu Novel

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for Social media writers to publish their content.

“تم۔۔۔تم میرا پیچھا کر رہے ہو ۔۔ “
غصے سے کہتی وہ پلٹی اور اسد جو اسکے تھوڑا پیچھا ہی چل رہا تھا بنا بوکھلاۓ اپنے دانتوں کی نمائش کرنے لگا۔۔۔
” آہاں مجھے نہیں پتا تھا آپ بھی مجھے دیکھتی ہیں”
دانتوں کی نمائش کرتا اس وقت وہ رحمہ کو سخت زہر لگا۔۔۔
” میں تمہیں کیوں دیکھونگی ۔میں پاگل ہوں ؟”
رحمہ جل کر بولی۔۔ یہ چورکا روز پیچھا کرنا اسے پریشان کر رہا تھا۔۔۔
” لگتی تو نہیں ہو۔۔ پر کہہ رہی ہو تو مان لیتا ہوں ۔۔۔لیکن پھر بھی مجھے کوئی مسلئہ نہیں میں گزارا کر لونگا ۔”
اب کی بار وہ تھوڑا جھک کر رازداری سے بولا۔۔۔
رحمہ نے اسے شدید غصے سے دیکھا جیسے آنکھوں سے ہی اسکا قتل کر دے گی۔۔۔
” گزارا وہ بھی تم کروگے میرے ساتھ شکل دیکھی ہے اپنی تم نے آئینے میں چور کہیں کے۔۔”
” شکل تو بہت بار دیکھی ہے ۔۔۔آپ سے زیادہ حسین ہے پر مان لیتا ہوں آپ زیادہ حسین ہیں دل نہیں توڑ سکتا نا آپکا۔۔۔۔
اور رہی بات چور کی تو چورآپ بھی ہیں۔۔۔ میں رات کے اندھیرے میں چوری کرتا ہوں اور آپ نے دن دھاڑے کی ہے۔۔۔”
وہ ویسے ہی پرسکون کھڑا دھوپ اور غصے کی شدت سے اسکا لال ہوتاچہرادیکھ رہا تھا۔۔
” چور میں نے کیا چوری کیا ہے”
وہ دو قدم غصے سے اسکے پاس بڑھی پر وہ ڈھٹائی سے ویسے ہی کھڑا رہا تو مجبورن اسے واپس پیچھے ہونا پڑا
“دل چرایا ہے آپ نے میرا”
دل پر ہاتھ رکھے نیچے جھک کر وہ لوفرانہ انداز میں بولا
” لوفر چور کہیں کے تمہیں شرم نہیں آتی معصوم لوگوں کو لوٹتے ہو۔۔۔؟”
“نہیں میں صرف انہیں معصوم لوگوں کو لوٹتا ہوں جو دوسرے معصوموں کو لوٹتے ہیں”
کندھے اچکا کر بولتا وہ رحمہ کو سخت زہر لگا۔۔۔
” تمہارے کہنے کا مطلب میرے پاپا ۔۔لوگوں کو لوٹتے ہیں؟”

Chor Chori Se Gaya by Umaima Mukkaram

Leave a Comment

Your email address will not be published.