usri yusra by Husni Hussain download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میری چیزوں کو ہاتھ لگانے کی تمہاری ہمت کیسے ہوئی۔”
ایسے ہی۔۔۔سوچا شوہر کو اپنے حقوق و فرائض کا خیال نہیں تو میں ہی کرلوں۔”اس نے ایک جھٹکے سے اپنا بازو چھڑوالیا تھا۔
“میرے معاملات میں دخل اندازی بند کرو ورنہ۔۔۔”فارس نے وارڈروب سلائیڈ زور سے بند کردی تھی۔
“قرنہ کیا۔”سوالیہ آئبرو اچکا کر اس نے پوچھا۔
“میں نے تمہارے جوتوں کا سٹاک بھی سیٹ کردیا ہے۔تمہاری ٹائیز بھی اس ڈرار میں ہے۔تھری پیس سوٹ یہاں لگادیے ہیں۔کف لنکس اور رسٹ واچ۔۔۔۔”اگلے ہی لمحے اس کی گردن فارس کی آہنی شکنجے میں تھی اور چوڑیوں سے بھری داہنی کلائی اس کے بائیں ہاتھ میں۔۔۔جنت کا دماغ بھک سے اڑا۔وہ اس حملے کیلیے ہرگز ہر گز تیار نہیں تھی۔
“ہاں تو کیا کہ رہی تھی آپ۔۔۔۔”اس کی سخت پتھریلی آواز اور آنکھوں کا تاثر جنت کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑاگیا۔
“چھ۔۔چھوڑو۔۔۔مجھے۔۔”اس کا دم گھٹنے لگا۔سانس رکنے لگا۔
“ذرا دوبارہ کہیے۔۔میں نے سننا نہیں۔۔”فارس کی گرفت بڑھتی گئی۔کلائی پہ بھی۔۔گردن پہ بھی۔۔اسے لگا وہ بس مرنے کو ہے۔
“ہو کون تم؟اوقات کیا ہے تمہاری؟”جنت کا چہرہ تکلیف کی شدت سے سرخ ہوگیا۔آنکھیں بھر آئیں اور سانس۔۔۔سانس تو جیسے اسے آ ہی نہیں رہا تھا۔
“آخری بار۔۔۔”اس کی خوف سے پھیلی آنکھوں کو اپنی آنکھوں کے فوکس میں لیتے غرایا۔
“آخری بار تمہاری اس غلطی کو نظرانداز کررہا ہوں اگلی بار اگر تم نے ایسا کچھ کرنے کی کوشش کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔”ایک جھٹکے سے اسے چھوڑتے وہ پیچھے ہوگیا۔جنت کھانستے ہوئے نیچے گرگئی تھی۔
غصے سے بڑبڑاتے ہوئے اس نے پھولوں کے گلدان فرش پہ دے مارے تھے پھر وہ اسی طیش کے عالم میں کمرے سے نکل گیا۔

usri yusra by Husni Hussain

Leave a Comment

Your email address will not be published.