De Ijazat Jo Tu by Farwa Khalid Complete Urdu Romantic Novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

صدام جعفر تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے روم میں آنے کی. تم سے بڑا شاطر اور گھٹیا انسان میں نے آج تک نہیں دیکھا. تم نے دھوکے سے نکاح کیا ہے مجھ سے. جس نکاح کی میری نظر میں کوئی ویلو نہیں ہے. جسے میں بہت جلد ختم کردوں گی.”
امل بنا گھونگھٹ ہٹائے صدام کو انگلی اُٹھا کر وارن کرتی اپنے قریب آنے پر مجبور کر گئی تھی.
” میرے قریب مت آنا صدام جعفر ورنہ اچھا نہیں ہوگا.”
امل صدام کو لال آنکھوں اور تنے ہوئے نقوش کے ساتھ اپنے قریب آتا دیکھ تیز آواز میں چلائی تھی. جس کا اُس پر زرا اثر نہیں ہوا تھا
” آج کیسے چھپاؤ گی اپنے چہرے کو مجھ سے. آج تو میں تمام حق محفوظ رکھتا ہوں اپنے پاس.”
صدام نے امل کا چہرا دیکھنے کے لیے اُس کی کلائیاں اپنے ایک ہاتھ میں قید کرتے دوسرا ہاتھ اُس کے گھونگھٹ پر رکھا تھا
” نہیں پلیز میں تمہیں اِس بات کی اجازت نہیں دے رہی. تم میری مرضی کہ بغیر ایسا نہیں کرسکتے.”
امل مسلسل خود کو آزاد کروانے کی کوشش کرتی اُس کو اِس حرکت سے باز رکھنے کے لیے چلائی تھی.
” مرضی ……تم پر اب صرف میری مرضی چلے گی. اور رہی اجازت کی بات تو. میں تمہاری اجازت کے بغیر اِس سے بھی زیادہ بہت کچھ کرسکتا ہوں. سو ڈئیر وائف جتنی بدتمیزی سے پیش آؤ گی. اپنے لیے ہی مشکلیں پیدا کرو گی
صدام جو بات کرنے کے دوران امل کا گھونگھٹ اُلٹ چکا تھا. امل کے چہرے پر نظر پڑتے اُس کے باقی الفاظ منہ میں ہی رہ گئے تھے.
وہ کچھ پل کے لیے پلکیں جھپکانہ بھول چکا تھا. اِس قدر حسین نقوش اور نزاکت بھرا حُسن اُس نے آج تک نہیں دیکھا تھا.
یہ لڑکی اِسی دنیا کا حصہ تھی یا کوئی دوسری مخلوق راستہ بھٹک کر اِدھر آنکلی تھی.
امل کے ملائی جیسے سفید ہاتھ تو ویسے ہی بہت نرم و ملائم تھے. جو صدام کو پاگل کیے رکھتے تھے. مگر آج اُس کا چہرا دیکھ وہ کچھ لمحوں کے لیے سب کچھ فراموش کر گیا تھا
link in comment section…

De Ijazat Jo Tu by Farwa Khalid

Leave a Comment

Your email address will not be published.