Dil e nadan by yaman eva Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مجھے آپ سے شرم آرہی ہے میں وہا ں الگ سے سوجاتی ہوں۔”
عذبہ کی بات پہ اس نے پلٹ کر اسے دیکھا۔وہ سٹالر لپیٹے کھڑی تھی اور
دوسری طرف پڑے صوفے کی جانب اشارہ کررہی تھی۔دارم اسکی بات
پہ رخ پھیرے مسکرایا۔کیسی معصومیت تھی اس کے چہرے پہ۔
“تم سوسکو گی وہاں۔گرو گی نہیں۔”
“اگر آپ کو احساس ہورہا ہے تو آپ وہاں سوجائیں اور میں بیڈ پہ۔”
وہ ناک پہ پھسلتا چشمہ درست کرتے خوشی سے چمکتی آنکھوں سے اسے
دیکھ کر بولی تو دارم نے نچلا لب دانتوں تلے دبا کر ہنسی روکی۔عذبہ
کےگالوں پہ سرخی پھیلی۔
“مجھ سے شرماؤ مت۔یاد ہے نا تم نے کیا کہا تھا کہ نکاح کے بعد تمہاری
میری الگ الگ زندگی ہوگی۔چاہے ہم میاں بیوی ہونگے مگر ہمارے
درمیان وہ رشتہ استوار نہیں ہوگا۔اس لیے ایک حل ہے کہ ہم
فرینڈذ بن جاتے ہیں۔”
دارم نے ایک بار پھر پکڑ کر بیڈ پہ بٹھایا۔
“میں لڑکا اور لڑکی کی فرینڈشپ پہ یقین نہیں رکھتی۔”
عذبہ کے جملے پہ دارم نے حیرت سے اسے دیکھا جو اس سے نکاح کے
بعد یہ بات کہ رہی تھی۔آخر وہ اتنی بیوقوف کیو ں تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.