Muhabbat hai tum se by Laraib momin download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“مجھے نہیں رہنا تمہارے ساتھ۔”
“تو پھر شادی کیوں کی ہے۔”
“شادی کا یہ مطلب تھا نہیں کے ساتھ رہا جائے۔”
“شادی کا یہی مطلب ہوتا ہے۔”
“میں تمہارے ساتھ نہیں رہوں گی سمجھے تم دو ٹکے کے آدمی۔”
“تم میرے ساتھ رہو گے سمجھی تم دو ٹکے کے آدمی کی بیوی۔”وہ اسی کے لہجے میں بولا تھا اور وہ فورا ہی کچھ کہنا پائی تو لب بھینچے اسے گھورے گئی جو زیر لب مسکراتا ہوا ڈرائیو کر رہا تھا۔
“جاؤ چینج کر لو تم بھی۔”وہ لباس بدل کر واپس ایا تو اس سے کہنے لگا پھر تکیہ برابر کر کے بیڈ پر دراز ہو کر انکھوں پر بازو رکھ لیا۔
“میں یہاں نہیں سوؤں گی۔”چینج کر کے آئی تو بیٹھ کے پاس رک کر کہنے لگی۔
“چاہے جہاں سو تم آئی ڈونٹ کئیر۔” انکھوں پر سے بازو ہٹائے بغیر بولا تھا وہ چند لمحوں تک کھڑی اسے گھورتی رہی پھر واپس پلٹ گئی تھی۔
“لائٹ اف کرتی جاؤ۔اور ہاں کل کھانا بھی تمہیں ہی بنانا پڑے گا۔”پیچھے سے وہ بولا تھا۔
“میں نہیں پکاؤں گی سمجھے تم۔”
“مت پکاؤ مرنا بھوکی اور سن لو یہ وارننگ نہیں ہے کل رعایت کر گیا تھا اور میں کوئی بھی کام ایک ہی بار کرنے کا عادی ہوں۔”وہ پیر پٹخ کر رہ گئی تھی۔
“فون کیوں نہیں ہے گھر میں نہ لینڈ لائن اور نہ ہی موبائل۔”غصہ اور جھلاہٹ پر قابو پا کر وہ پوچھ رہی تھی۔
“میں افورڈ نہیں کر سکتا اس لیے۔”
“تم افورڈ کیا کر سکتے ہو مجھے یہ بتاؤ۔”
“میں صرف ایک عدد بیوی افورڈ کر سکتا ہوں سو کر لی ہے اب بیوی کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنا اور اپنے شوہر کا خیال رکھے شوہر جن کاموں کے لیے ملازم افورڈ نہیں کر سکتا وہ خود کرے۔” وہ بڑے مزے سے کہہ رہا تھا۔
“ہاں صرف بیوی کا فرض بنتا ہے شوہر کا کوئی فرض نہیں ہے۔”وہ جل کر رہ گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.