Dosri Muhabbat by Qanit Khadija Complete urdu romantic afsana 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“شرم کرے بیوی سے کیسی باتیں کررہے ہیں!” منتہا کا منہ پھول گیا۔
“ارے واہ تم نے تو بہت جلد اپنا رشتہ قبول کرلیا، تو کیوں نا میں بھی شوہر بن جاؤں؟” اپنے ہاتھ میں موجود اس کے ہاتھ کو ہلکا سا جھٹکا دیے، عمار نے اسے اپنی جانب کھینچا جو عمار کے سینے آلگی تھی۔۔۔منتہا نے گھبرا کر پیچھے ہونا چاہا مگر عمار نے اس کی کوشش ناکام کردی۔
“عع۔۔۔عمار۔۔۔”
“ہمم!”
“ہم دوست ہیں!” منتہا نے اسے فوراً یاد دلایا۔
عمار نے مسکراہٹ دبائی۔
“دوست ہی تھے، یہ میاں بیوی والا رشتہ تو تم نے یاد دلایا۔۔۔میں تو کہتا ہوں چھوڑو دوستی کو وہ تو ہماری ہوجائے گی پہلے اس رشتے پر کام کرلیتے ہیں۔۔۔” عمار نے مسکراہٹ دبائے اسے چھیڑا۔
“نن۔۔۔نہیں پہلے دوست پھر میاں بیوی۔۔۔” منتہا کی زبان لڑکھڑائی۔
“اونہوں!۔۔میرا موڈ نہیں دوستی کا، مجھے تو بیوی چاہیے۔۔۔”عمار کے چہرے کارنگ لال ہوچکا تھا قہقہ دبانے کے چکر میں۔
“عمار۔۔۔” اس کی روندہ شکل دیکھ عمار کا بلندوبالا قہقہ گونجا تھا، وہ منتہا کو اپنی گرفت سے آزاد کرچکا تھا، منتہا نے غصےسے اسے گھورا جو اس کی حالت پر ہنس رہا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“یہ کیا ہے؟۔۔۔کیا ہے یہ؟” ہذیانی انداز میں چلائے آئینہ نے ہاتھ میں موجود کاغذ اس کے سامنے کیے۔
“جاہل ہو کیا؟۔۔۔پڑھنا لکھنا نہیں آتا؟ طلاق نامہ ہے تمہارا۔۔۔حق مہر کی رقم تمہارے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی گئی ہے۔۔۔ اب اپنا سامان پیک کرو اور نکلو یہاں سے۔۔۔” بالوں میں برش کیے عارف نے کندھے اچکائے جواب دیا۔
“کیوں؟ کیوں عارف میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ ہماری شادی کو بس چھ ماہ ہوئے ہیں، ان چھ ماہ میں چھ مختلف لڑکیوں کے ساتھ آپ نے مجھے چیٹ کیا، میں نے برداشت کیا، مجھے ٹائم نہیں دیتے، میں سہہ گئی مگر طلاق؟ کیوں عارف۔۔۔میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں عارف اور آپ، آپ بھی تو مجھ سے محبت کرتے تھے نا؟” آئینہ روتی ہوئی اس کا کوٹ تھام چکی تھی۔
“کرتا تھا ، کرتا ہوں نہیں۔۔۔اور ایسی محبت تو مجھے آئے روز کتنی لڑکیوں سے ہوجاتی ہیں؟” عارف نے کندھے اچکائے۔
“ان میں اورمجھ میں فرق ہےعارف میں آپ کی بیوی تھی۔۔۔وہ سب آپ کی بیوی نہیں تھیں۔۔۔” وہ چلائی۔
“تو کون سا پہلی ہو؟” عارف نے ناگواری سے اس کے ہاتھ اپنے کوٹ سے ہٹائے۔
“پہلی نہیں مگر دوسری۔۔۔”
“دوسری؟(وہ ہنس دیا)۔۔۔دوسری نہیں شائد تیسری، چوتھی یا پانچویں۔۔۔ہاں شائد تم میری پانچویں بیوی ہو۔۔۔وہ پانچویں عورت جس سے مجھے سچی محبت ہوئی۔۔۔” وہ کھل کر ہنس دیا۔
آئینہ نے آنکھیں پھیلائے حیرانگی سے اسے دیکھا، یہ کون سا عارف تھا۔۔

Dosri Muhabbat (afsana) by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.