Ehsas e wafa by Quratulain roy Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ہم دونوں جس پاکیزہ بندھن میں بن چکے ہیں اس میں یہ خوامخواہ کی دوری کیوں۔ یہ بندھن فاصلے کا تو محتاج نہیں ٹرائ ٹو انڈرسٹینڈ۔پلیز اب بس کرو یہ دوری اور وہی نہیں جاتی۔ آئی لو یو۔”سکندر نے بے خود ہوتے زائریہ کہ کندھوں پر نرمی سے ہاتھ رکھتے ہوئے اپنے دل کی بات اس تک پہنچا دی۔
“کون سا بندھن ہاں وہ بندھن چوہدری سکندر جسے میں ایک بے جان کاغذی ٹکڑے پر دستخط کے علاوہ کوئی اہمیت دینے کو تیار نہیں۔وہ میری اس وقت کی مجبوری تھی جو مجھے تم جیسے شخص کا ساتھ قبول کرنا پڑا۔”زائریہ نے اپنے کندھوں کو جھٹکتے اور کمرے میں داخل ہوتے تقریبا چلاتے ہوئے کہا اس کے برداشت جواب دے گئی تھی۔
“مجبوری کا بندھن۔”سکندر صدمے سے چور بڑبڑایا۔
“مجھ جیسا شخص۔کیا ہوا ڈاکٹرنی صاحبہ تمہاری نظر میں ذرا آج مجھے بھی تو پتہ چلا۔ سکندر نے بھی کمرے میں آ کر قدرے بگڑے تیور سے پوچھا۔
“تمہارے لیے یہی بہتر ہے کہ تم اس وقت میرے کمرے سے چلے جاؤ ورنہ میں آنٹی انکل کو چلا چلا کر بلا لوں گی۔” زائریہ نے دروازے کی جانب بڑھ کر نیم وار دروازہ پورا کھول کر سکندر کو باہر کا راستہ دکھاتے دھمکی دی۔
“پنے سوال کا جواب لیے بغیر تو نہیں جاؤں گا اور یہ دھمکی تم کسے دے رہی ہو چلاؤ جتنا مرضی چلاؤ کیا کہو گی اپنی انٹی انکل یا کسی اور سے کہ تمہارا شوہر اس وقت تمہارے کمرے میں موجود وہ لوگ اسے نکال دیں بتاؤ ڈاکٹرنی جی کیا شخص ہو میں۔”سکندر نے اپنا سوال دہرایا۔
“کیسے شخص ہو تم یہ جاننا چاہتے ہو تم ایک جاہل گوار ظالم احساس سے برتری اور حاکمانہ طبیعت کے مالک خود سر انسان ہو تم میں اور ملک احسن میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں اتا تم اسی طرح کے درندہ صرف انسان ہو۔ بھول گئے ہو کیا وہ وقت جب جنت کا دوپٹہ تم نے کھینچ کر اتارا تھا۔ کس نیت سے کیا یہ بھی بتاؤں کتنے ڈھٹائی میں ہاتھوں میں پکڑا ہوا تھا۔تم نے دوسری یا تیسری شادی جو کرنی ہے کر لو۔ اپنے نفس کی اگ بھی تو بجھانے ہی ہے نا میری طرف سے تمہیں سو شادیوں کی بھی اجازت ہے بس میری جان چھوڑے رکھو۔” زائریہ نے تیز اور غصے سے کانپتے جو منہ میں آیا بول دیا۔سکندر تو زائریہ کے شعلہ انگریزی پر ساکت کھڑا جھلس گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.