Eid khushiyan or tum by Shazia mustafa Download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“یہاں کیا گل کھلائے جارہے ہیں۔یہ کیا کررہے ہو تم دونوں۔”
“اصل میں آنٹی ان کے پاؤں پہ چائے گرگئی۔”وہ ضاحت دینے لگا اور مگر گھبرایا سٹپٹایا ہوا ادھر ادھر دیکھنے لگا۔
“وہ تو مجھے بھی نظر آرہا ہے دیکھو برخوردار جو تم یہاں کررہے ہو یہ سب نہیں چلے گا۔”تائی امی نے دانت پیس کر اس پر ایک طنزیہ نگاہ ڈالی فصیحہ فوراً کھڑی ہوگئی۔اسے خود اپنی شامت آتی ہوئی نظر آنے لگی۔
“آجائے دسنش کرتی ہوں تمہاری بات کھلم کھلا تم یہاں لڑکی پہ ڈورے ـالنے آتے ہو اور یہ تو رہتی ہی موقع کی تلاش میں ہے۔”جتنی اس کی توہین کرسکتی تھی وہ تیز لہجے میں کررہی تھی۔شامل تو مشتعل ہوگیا غصہ سے مٹھیاں بھینچ لی۔اس کے کررار پہ کوئی انگلی اٹھائے یہ تو وہ گوارہ نہیں کرسکتا تھا۔
“دیکھیے آنٹی آپ ذیادتی کررہی ہیں نہ میں ایسا ہوں۔نہ انہوں نے کچھ ایسا کرنے کی کوشش کی ہے۔”اسے فصیحہ کی حالت پر بھی ترس آنے لگا وہ اپنے پاؤں کی تکلیف بھول کر بھل بھل آنسو بہانے لگی مگر تائی امی تو جو منہ میں آتا بولنے سے باز نہیں آتی تھی۔
“میری آنکھوں کے سامنے اتنا کچھ ہوا پھر بھی کہتے ہو ایسا نہیں ہوں۔”وہ دونوں ہاتھ پشت پہ ٹکائے آنکھیں نکالنے لگیں کچھ ہی لمحوں میں سارے گھر والے جمع ہوگئے شامل اپنی تو ایسی بےعزتی کسی صورت نہیں برداشت کرسکتا تھا اسے تائی امی کی ایسی سوچ پہ اتنا افسوس ہوا وہ دھپ دھپ کرنا جانے لگا۔
“ہماری آنکھوں میں دھول جھونک کر دونوں عشق کی پتنگیں لڑارہے تھے۔”
“بس آنٹی بہت ہوگیا آپ بڑی ہیں میں لحاظ کررہا ہوں۔”بھنا کر ایڑیوں کے بل گھوما۔
“ارے جا جا آیا بڑا لحاظ کرنے والا۔”وہ تو اور ہی بدصورت رویے پہ آگئی۔

Eid khushiyan or tum by Shazia mustafa

Leave a Comment

Your email address will not be published.