Ek br kaho tm meri ho by Ayesha Saher murtaza download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“بی بی تمہیں یہ سنگھار کرنا کہاں زیب دیتا ہے دنیا تھو تھو کرنے لگے گی کیسی بےغیرت عورت شوہر کے مرنے کے بعد یوں بن ٹھن کر رہتی ہے۔”صالحہ بیگم کی بہت پہلے کی گئی بات یاد کر کے پلکہں نم ہوتی چلی گئی۔
“میں اپنے بڑھے ہوئے ہر قدم کو روک دوں گی عمیر یوں بے کل نہیں ہونے دوں گی جذبات کو میں تمہیں سمجھاؤں گی عمیر بے جا ضد کرنے سے تمہارے ہاتھ صرف کانٹے میری زندگی آئے گی زخمی ہو جاؤ گے تم۔”سوچتے ہوئے وہ ابھی بہت دتیق نقطے پر ذہن ثابت کیے ہوئے تھی کہ گاڑی کا ہارن اسے خیالوں کی دنیا سے نکال گیا۔
“چلو اچھا ہوا تم آگئے ہو تم سے ہی بات کرنا چاہتی تھی۔”لاؤنج کا دروازہ کھولتے ہی وہ سامنے سے آتے ہوئے عمیر سے مخاطب تھی جو انجان نگاہوں سے اسے جانچ کر رہ گیا پھر بنا کچھ بولے جانے لگا تو وہ سامنے آگئی۔
“آج شمشاد انٹی کا فون آیا تھا کرن بھی تم سے بات کرنا چاہتی تھی میں نے اتنی دیر تمہارا انتظار کیا تم کہا تھے۔”
“جہنم کی سیر کو گیا ہوا تھا۔ تمہیں لے جانا بھول گیا۔”
“آفس کی بات کر رہے ہو نا ہاں وہ بھی کہاں کسی جہنم سے کم ہے مگر مجھے وہاں جانے کا قطعا شوق نہیں۔”نازش نے بہت ہی سادہ زبان میں کہا عمیر اس سے بس دیکھ کر رہ گیا۔
“میں تو تم سے بات نہیں کرنا چاہتا تو کیوں آتی ہو ہر بار میرے سامنے۔” اس بار اسے کافی غصہ اگیا۔
“تم تو بے وقوف ہو اب میں یعنی تمہاری بھابھی ماں تمہیں نہیں سمجھاؤں گی تو کون تمہیں تمہاری غلطی کی پہچان کروائے گا۔” کس طرح سے وہ خود پر جبر کر دے بات کر رہی تھی۔یہ نازش ہی بہتر جانتی تھی۔ بے اختیار ہی عمیر کا ہاتھ اٹھا مگر فضا میں معلق ہی رہ گیا سرخ انکھوں میں ڈھیر ساری وحشت جگائے وہ اس کی جانب دیکھ رہا تھا۔

Ek br kaho tm meri ho by Ayesha Saher murtaza
k

Leave a Comment

Your email address will not be published.