Gangster Love by Iqra Khan Complete Urdu Novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ہم نے کچھ نہیں دیکھا مناہل تم پیسے لے کر جا سکتی ہو ہم نے کچھ نہیں دیکھا” وہ بات کو دوہراتا بولا۔
دوسری طرف ندامت کے آنسوؤں نے مناہل کے چہرے کو بھگو دیا تھا۔
“میں ایک گینگسٹر ہوں کوئی پروفیشنلسٹ ڈرمر نہیں اے 5 گروپ میں آنے کا بھی میرا یہی مقصد تھا کہ میں تم سب سے پیسے ہتھیا سکوں۔۔۔ لیکن میں نے ایسا کیوں کیا؟ اس سب کے پیچھے کیا وجہ ہے میں یہ سب تم لوگوں کو بتانے کی قائل نہیں” بات کرتے دوران اس کی زبان لڑکھڑا رہی تھی۔
“مومن، ساحل، حیدر اگر ہو سکے تو مجھے معاف کردینا” اپنی انگلی میں پہنی انگوٹھی اتار کر پیسوں والے بیگ کے ساتھ رکھ دی۔
“تم سب لوگ بہت اچھے ہو لیکن میں اچھی نہیں ہوں۔۔۔ ایک گینگسٹر کی زندگی میں اچھے لوگوں کا وجود نہیں ہوتا” احمد کے ساتھ وہ باہر آئی۔۔ مناہل آفندی خود کی نظروں میں گر گئی۔ وہ گھٹنوں کے بل وہی بیٹھ گئی۔
“مناہل کیا ہوا ہے تمہیں پیسے کیوں نہیں اٹھائے تم نے اور وہاں سب کو اپنی سچائی کیوں بتائی تم پاگل تو نہیں ہوگئی” احمد نے یوں بکھرتے ہوئے مناہل کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
“ہاں میں ہوگئی ہوں پاگل۔۔۔۔ ان، ان پیسوں کی وجہ سے وہ سب مجھ سے دور ہوگئے، ان پیسوں کی وجہ سے میں نے انہیں دھوکے میں رکھا” وہ بری طرح رو دی تھی۔

Gangster Love by Iqra Khan

Leave a Comment

Your email address will not be published.