Gawah rafaqton ka halal e eid by Saba Javed download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“؟مما جان سے اپ نے میری شکایت لگائی ہے کیا ثابت کرنا چاہتی ہو تم بہت معصوم ہو ظلم و بربریت کا ہر طوفان میں نے تمہارے وجود پر توڑ دیا ہے۔ کس چیز کا بدلہ لے رہی ہو تم۔”دھیمی مگر تلخ اواز میں وہ غرایا۔
“میں نے مما جان سے کچھ نہیں کہا۔”اس کے جارحانہ تیوروں سے وہ خوفزدہ ہو گئی۔
“وبال جان ہو تم جس دن سے میری زندگی میں آئی ہو سکون چھین لیا ہے میرا۔” اس کی انکھوں میں شعلے لپک رہے تھے۔مما جان کی ناراضگی سے زیادہ اس ناراضگی کا سبب اسے تکلیف دے رہا تھا اپنے بیٹے پر وہ اس لڑکی کو فوقیت دے رہی تھی اس نے گلاس اٹھا کر لبوں سے لگایا تھا۔
وہ کمبل ہٹا کر بیڈ سے اٹھی ایک دم اس کی انکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اس نے خود کو گرنے سے بچانے کے لیے بھی بےساختہ بیڈ کا کونا تھاما۔
“کہا جا رہی ہو تم۔”پیشانی پر شکنوں کا جال پھیلا۔
“سٹڈی میں۔”وہ منمنائی۔
“عہنے دو ادھر ہی لیٹ جاؤ۔”اس کی طبیعت خرابی کے پیش نظر وہ دھیمی اواز میں بولا۔
“نہیں میں وہاں زیادہ کمفرٹیبل محسوس کروں گی۔مجھ پر ترس کھانے کی ضرورت نہیں ہے میں کسی سے کوئی شکایت نہیں کروں گی۔”اس نے ٹکڑا توڑ انکار کیا۔
“تمہیں کیا لگتا ہے مجھے مما جان کا خوف ہے اس لیے میں ہمدردی دکھا رہا ہوں یا بہت تڑپ رہا ہوں تمہیں چھونے کے لیے۔کیا سوچتی ہو تم اس طرح تمہارے یہ ناٹک مجھے متاثر کریں یہ ناٹک مجھ پر رتی برابر بھی اثر نہیں کریں گے سازشی لڑکی۔”انکھوں میں تنفر بھر کر لبوں سے شعلے برسائے۔
“میں ایسا کچھ نہیں چاہتی یہ سب آپ کے دماغ کا فتور ہے اس کی غلط فہمیاں اسے فق کر گئی مگر وہ خاموش نہیں رہ سکی۔
“دفع ہو جاؤ یہاں سے اور پھر کبھی مجھے اپنی شکل مت دکھانا۔” سر ہاتھوں پر گرا کر وہ حلق کے بل دھاڑا۔

Gawah rafaqton ka halal e eid by Saba Javed

Leave a Comment

Your email address will not be published.