Haiwaan by Qanita Khadija Complete Urdu Horror Romantic Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

’’تم جانتی ہوں تمہاری طرح ہی ایک لڑکی تھی بہت بےوقوف‘‘ اسکی طرف قدم بڑھاتے آہل بولا، جبکہ سیما ڈرتی ڈرتی مزید درخت سے جالگی
’’اسکا بھی یونی کا پہلا دن تھا۔۔۔ میرے بھائی کے ساتھ پڑھتی تھی وہ، جانتی ہوں اسنے کیا کیا؟‘‘ سرد کالی آنکھیں اسکی آنکھوں میں گاڑھے اسنے پوچھا
سیما کا سر نفی میں ہلا۔۔ آہل مسکرایا۔۔۔۔۔۔۔ وحشت زدہ مسکراہٹ
’’اسنے میرے بھائی کے موبائل کا ہاتھ لگایا تھا، جانتی ہوں پھر میرے بھائی نے کیا کیا اسکےساتھ؟‘‘ ایک بار پھر سے سیما کا سر نفی میں ہلا
’’میرے بھائی نے اسکا گلا دبا دیا۔۔۔۔ اتنی زور سے کہ اسکے لیے دوسرا سانس لینا محال ہوگیا۔۔۔۔۔۔ اور اسکا سانس بند کرتے اسے وہی پھینک کر چلا گیا، پوری یونی نے دیکھا تھا یہ تماشہ‘‘ درخت پر اپنا ایک ہاتھ ٹکائے اب اسکےقد کے برابر آتے وہ بولا
’’مم۔۔۔۔مگر میں غلطی سے بیٹھی تھی۔۔۔ نہیں معلوم تھا کہ تمہاری سیٹ ہے‘‘ خوف سے کانپتے نظریں نیچی کیے اسنے جواب دیا
’’غلطی تو اس سے بھی ہوئی تھی‘‘ آہل کا اشارہ سمجھ کر سیما کے ماتھے پر پسینے کی ننھی بوندے چمکنے لگی
’’آئندہ نہیں بیٹھو گی‘‘ گالوں پر بہتے آنسو بےدردی سے رگڑتے اسنے جواب دیا
’’آئندہ بیٹھنے کے قابل بچو گی تب نا‘‘ آہل کی مسکراہٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیما کے اردگرد خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئیں تھی

Haiwaan by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.