Har martaba tu chahiye by Ana Ilyas complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

آپ جس راستے سے آۓ ہيں اسی سے واپس چليں جائيں۔ اور کل سيدھے راستے سے مجھے لينے آنا” فرال نے اسے پھيلتے ديکھ کر جلدی سے کہا۔
“يار اب اتنی مشقت کرکے آيا ہوں۔ پليز آج رات يہيں سونے دو۔۔ويسے بھی اکيلے کمرے ميں مجھے اب نيند نہيں آتی” يامين نے بے چاری سی شکل بنائ۔
“يہ اماں سے مجھے يہاں کچھ دن رکھنے کی حامی بھرنے سے پہلے سوچنا چاہئيے تھا۔”فرال نے اس پھر چڑايا۔
“ميں احد کو فون کرکے بتا ديتا ہوں کہ ميں اپنی بيوی کے کمرے ميں ہوں۔ صبح سب کو سنبھال لينا” يامين نے موبائل جيب سے نکالا۔
فرال نے تيزی سے اسکے ہاتھ سے اچک ليا۔
“جی نہيں آپ ايسا کچھ نہيں کررہے۔۔۔کيا سوچے گا وہ” فرال نے اسے گھورا۔
“نہيں سوچتا وہ۔۔۔اسے پتہ ہے ميں آپ کے لئيے کتنا اتاولا رہتا ہوں”يامين نے زير لب مسکراتے ہوۓ اس سے موبائل لينا چاہا۔
“ہاں اللہ۔۔۔۔آپ ميرے متعلق فيلنگز میرے بھائ کو بتاتے ہيں” فرال کا منہ کھل گيا۔
“نہيں تو کيا چچا کو بتایا کروں۔۔۔” يامين نے برا سامنہ بنايا۔
“آپ کو شرم نہيں آتی وہ ميرا بھائ ہے” فرال نے اسے شرم دلانا چاہی۔
“وہ آپ کے اور میرے رشتے سے پہلے ميرا دوست تھا” يامين نے اسے ياد کروايا۔
“ويسے بھی آپ کون سا ميری گرل فرينڈ ہو جو اسے ٹينشن ہوتی” يامین نے مزے سے کہا۔
“گرل فرينڈ کيوں ہونے لگی ميں آپکی۔۔بيوی ہوں بس” فرال نے سوچے سمجھے بغير کہا۔
“لوگوں کی گرل فرينڈز اس سے کہيں زيادہ آگے تک تعلقات بنا چکی ہوتی ہيں جتنا آپ نے ميری بيوی ہو کر ابھی تک مجھ سے نہيں بناۓ” فرال جان گئ اس کا اشارہ کس جانب ہے
“ايک تو آپکی فضول باتيں ۔۔ اچھی بھلی سورہی تھی۔۔آکر نيند خراب کردی” اسکی کچھ بولتی گہری آنکھوں سے نظريں چرا کر تکيہ ٹھيک کرنے لگی۔
“فرال۔۔” يامين کا پکارنے کا انداز اسکی دھڑکنيں تيز کرگيا۔

Har martaba tu chahiye by Ana Ilyas

Leave a Comment

Your email address will not be published.