Hisar teri dharkano ka By shehzadi Hafsa Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ مجھے میڈیم کیوں بلارہے ہیں۔میں آپکی سٹوڈنٹ ہوں۔”وہ چڑ کر بولی۔
“آپ بھی تو مجھے سر ہی بول رہی ہیں جبکہ آپ جانتی ہیں کہ میں آپ کا شوہر ہوں۔”
اس نے جیسے جتایا تھا۔
“آپ کا نام بھی تو کافی بڑا ہے۔”
اس نے آنکھیں گھماتے ہوئے کہا۔
“آپ کا بھی تو بڑا ہے۔:جواب حاضر تھا۔ وہ بھی برابری کا وہ خاموش رہی۔
“ایک کام کریں آپ مجھے شاہ بلا لیے گا اور میں آپ کو مہر۔”
اس نے خود ہی حل بتا دیا تھا۔
“آپ سے ایک درخواست ہے۔”اس نے انگلی آپس میں ملائی تھی۔
“جی کہیں۔”سنجیدگی سے کہا گیا۔
“آپ یونی میں کسی کو بتائے گا نہیں ہمارے بارے میں۔”
س نے جھجکتے ہوئے کہا تھا۔
“ہمارے بارے میں کیا۔”
وہ سکون سے انجان بن گیا تھا۔
“یہی کہ میں آپ کے نکاح میں ہوں اور میری رخصتی بھی ہو گئی ہے۔”وہ یہی تو سننا چاہتا تھا۔
“اور آپ کی دوست شائستہ۔”وہ اس کی بیسٹ فرینڈ تھی اور وہ یہ بات جانتا تھا۔
“اس گھٹیا انسان کو ابھی بھی میری دوست کی پڑی ہے مطلب دوسری لڑکی کی۔ٹھرکی کہے گا۔سدھرے گا تھوڑی۔”
بدگمانی اس نے دل ہی دل میں ضبط کیا تھا۔
“وہ میری بیسٹ فرینڈ ہے میں اس سے سب شیئر کرتی ہوں اسے میں خود بتا دوں گی۔”بمشکل اس نے خود کو نارمل کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.