ik tere ane sy by Sabas gul complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“بہت ضدی ہو تم۔آخر اپنی ضد منوا کر ہی رہیں۔”حسان نے اس کے چہرے کو چاہت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا تو اس کے لبوں پہ شرمیلی مسکان سج گئی۔حسان نے بہت حیرت سے اسے دیکھا۔اس نظر سے تو انہوں نے اسے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔وہ مناسب قد و قامد کی صحت مند چست اور ایکٹو لڑکی تھی مگر اس کا حسن تو انہیں آج نظر آیا تھا۔قدرت نے اسے بہت فرصت میں بنایا تھا۔دل تو مچل رہا تھا لیکن گنتی کے دنوں کا خیال انہیں بےبس کررہا تھا۔ایسی حسین زندگی کو بھلا کون چھوڑ کر جانا چاہے گا۔
“آپ تھک گئے ہونگے میری وجہ سے بےآرام نہ ہو۔چاہیں تو لیٹ جائیں۔”نیہا نے انہیں دیکھتے ہوئے کہا تو وہ اپنے لیے اس کی اتنی فکر پر مسکرادیے۔
“تھکن تو اتنی نہیں ہے بس چبھن ہے دل میں کہ یہ لمحے بس اتھے مختصر ہے کہ میں انہیں اپنے اندر سمیٹنے سے ڈرتا ہوں۔شاید میں تمہارے قریب نہ آسکوں۔”
“آپ مجھ سے دور بھی نہیں رہ سکیں گے۔”اس نے بہت یقین سے کہا تو وہ مسکراتے ہوئے بولے۔
“تو تمہیں اپنی کشش کا احساس ہے ہوں۔”
“نہیں مجھے اپنی محبت کی طاقت پہ یقین ہے۔”
“نیہا جانو تم مجھے زندگی کی طرف بلارہی ہو اور موت مجھے اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔تمہاری ضد کے آگے ہار تو گیا ہوں لیکن تمہیں ساری زندگی اپنا پابند بنا کر نہیں جانا چاہتا۔”وہ بہت نرم سنجیدہ اور پیار بھرے لہجے میں بولے۔
“اول تو آپ کہی جائیں گے نہیں لیکن خدانخواستہ اگر میری دعائیں بےاثر ہوئی تو میں ساری زندگی آپ کے نام پہ بیتادوں گی۔”وہ اٹل اور بھیگتے لہجے میں بولے۔

ik tere ane sy by Sabas gul

Leave a Comment

Your email address will not be published.