Ishq Ki Pehli Manzil by Farwa Mushtaq Complete Urdu Romantic Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. we have started a journey for Social media writers to publish their content.

“یہ کیا ہے ؟”
اس نے سہمے ہوئے انداز میں پوچھا۔
“خود پڑھ لیں اسے۔۔۔چل جائے گا پتہ۔”
وہ حتی المقدور اپنے لہجے کو نارمل رکھتے ہوئے اسے رپورٹ تھما کر خود الماری سے کپڑے نکال کے واش روم میں بند ہو گیا۔
لرزتے ہاتھوں سے رپورٹ کھولتے ہی ساری کائنات اس کے گرد گھوم گئی۔
“نہیں۔۔۔نہیں۔۔۔ایسا نہیں ہو سکتا۔”
وہ رپورٹ ہاتھ میں تھامے صوفے پہ گر گئی۔
“نہیں۔۔۔یہ جھوٹ ہے۔۔۔یہ غلط ہے۔”
وہ ایک بار پھر ان گھاگ عورتوں کی چالوں میں آ گئی تھی۔ایک بار پھر اسکی معصومیت اس کے لیے عذاب بن گئی تھی۔
آدھے گھنٹے بعد وہ ٹھنڈے پانی سے شاور لے کر جیسے ہی باہر نکلا عدن دوڑ کر اسکے سامنے آئی۔
“نہیں۔۔۔دائم نہیں…یہ سب غلط ہے۔۔۔بکواس ہے سب۔۔۔جھوٹ ہے۔۔۔بہتان لگایا گیا ہے مجھ پر۔۔۔آپ کیسے یقین کر سکتے ہیں اس پہ۔۔۔مجھے پھنسایا گیا ہے اس سازش میں۔۔۔یہ سب سراسر جھوٹ ہے الزام ہے مجھ پہ۔۔۔آپ بول کیوں نہیں رہے۔۔۔کیسے یقین کر سکتے ہیں اس جھوٹی رپورٹ پہ۔۔۔آپ نے تو کہا تھا آپ کو مجھ پہ خود سے زیادہ اعتبار ہے پھر کہاں گیا وہ اعتبار۔۔۔جھوٹ بولا تھا مجھ سے۔۔۔اب بولتے کیوں نہیں ہیں؟”
وہ ضبط کھو کے چیخ پڑی۔
“آپ بھی مجھ پہ شک کر رہے ہیں۔۔۔مجھ قصوروار ٹھہرا رہے ہیں آپ۔۔۔کہاں گئے وہ وعدے۔۔۔اب کہاں گیا وہ سب۔۔۔گلا گھونٹ دیں میرا۔۔۔جان سے مار دیں مجھے۔۔۔ یہ روز روز کی ذلت نہیں سہہ سکتی میں۔۔۔ایک بار ہی مجھے اس؟زندگی سے نجات دلا دیں۔۔۔اور کیا کچھ سہوں گی میں۔۔۔کب ختم ہو گی میری آزمائشیں۔۔۔؟”
وہ روتے روتے قالین پہ بیٹھ گئی۔

Ishq ki Pehli Manzil by Farwa Mushtaq

Leave a Comment

Your email address will not be published.