Jungle Main Mangal by Zeela Zafar Complete Urdu Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“میرا موبائل بھی مل گیا“ عون نے اپنی جیب سے اپنا موبائل نکالتے ہوۓ کہا، باقی دونوں کو بھی اپنا موبائل مل گیا تھا۔

”اب موبائل مل گیاہے تو ٹارچ بھی آن کر لو”

“وہ تو میں آن کر لونگا مگر یہی بات تم نارمل طریقے سے بھی کہہ سکتے تھے باقر لڑکیوں کی آواز نکالنے کی کیا ضرورت تھی“ عون نے کہا تو باقر اچھل پڑا۔

“ہیں—پاگل تو نہیں ہوگۓ میں کیوں لڑکی کی آواز نکالونگا بلکہ مجھے تو لگتاہے کہ یہ حرکت اس بجلی کے بحران کی ہے“ اسکا اشارہ برہان عرف بجلی کے بحران کی طرف تھا

“نہیں بھئی میں تو خود حیران ہوں کہ یہ آواز کہاں سے آٸ ہے”

“اگر تم نے بھی نہیں نکالی تو پھر کس نے نکالی“ کم از کم نائب سے تو یہ امید نہیں تھی

“میں لڑکی ہوں تبھی تو لڑکيوں کی آواز نکالی ہے نہ“ کمرےمیں ایک لمحے کو سناٹا چھاگیا پھر اگلے ہی لمحے کمرہ انکی مشترکہ چیخوں سے گونج اٹھا۔

“چڑیل چڑیل، بچاٶ بچاٶ یہاں پر چڑیل ہے“ وہ چاروں چڑیل،چڑیل کا دلسوز نعرہ لگاتے ہوۓ ایک دوسرے سے چپک گئے۔

“جا باقر جا کر اسکی رسیاں کھول دے“برہان نے کہا

“نہیں مم—میں نہیں جا رہا مجھے ڈر لگ رہا ہے”

“ابے تجھے کھا تھوڑی جاۓ گی“ برہان کے کہنے پر وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور دو قدم چل کر واپس بیٹھ گیا۔

“آخر مسلہ کیا ہے تمہارے ساتھ؟“ لڑکی جھنجھلاٸ

“اگر میں نے تمہارے ہاتھ کھول دیۓ اور تم میرا ہی خون پی گئی تو؟ پہلے تم ثابت کرو کہ تم انسان ہو پھر ہی تمہارے ہاتھ کھولوں کا“باقر کی بات سن کر لڑکی کادماغ گھوم گیا۔

“ذلیل کمینے انسان”

“جاٶ اسکے ہاتھ کھول دو“ عون نے کہاثابت ہو چکا تھا کہ کہ وہ انسان ہی ہے

Jungle main Mangal by Zeela Zafar

Leave a Comment

Your email address will not be published.