Lambi Hain Gham Ki Shaam by Qanita Khadija Episode 1 complete 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آج میں نے پارس کو دیکھا!غالباً ویکلی ٹیسٹ کی تیاری کررہا تھا وہ۔۔۔” پریشے خان نے گلفام کو اطلاع دی تو وہ چونک کر سیدھے ہوئے۔

امید سر جھکائے ناشتہ شروع کرچکی تھی۔۔۔ہمیشہ کی طرح آج بھی اُس کے گھر میں ناشتے کا اہم موضوع پارس تھا۔

“میرے خیال سے ہمیں امید کےسٹڈی ٹائم ٹیبل میں ردوبدل کرنا ہوگا!” امید پر اچٹتی نگاہ ڈالے وہ گلفام سے گویا ہوئی۔

“پارس کے پڑھنے سے میرے ٹائم ٹیبل کا کیا تعلق؟” امید نے خوف سے دھیمی آواز میں سوال کیا۔

“ہمیں پڑھائی کا ٹائم نو کی بجائے گیارہ تک لے جانا چاہیے،اور اچھا ہوگا اگر اُمید رات چھ کی بجائے آٹھ بجے تک اکیڈمی میں ایکسٹرا کلاسز لے”ایک اچٹتی نِگاہ اُس پر ڈالے وہ رسانیت سے گویا ہوئی۔

اُمید کو اپنے گلے میں پھندا لگتا محسوس ہوا۔۔۔اُس کے چہرے کا رنگ سفید پڑگیا۔

“مگر۔۔۔مگر اِس کی ضرورت نہیں۔۔۔میں بہت محنت کررہی ہوں۔۔۔”وہ جیسے رو دینے کو تھی۔

“میٹرک میں بھی یہی کہاں تھا تم نے اور تمہارے رزلٹ نے ہمیں بتادیا کہ کتنی محنت کی تھی تم نے۔۔۔تمہیں جیسا مناسب لگے وہ کرو!” ہنکارہ بھرے وہ امید کو ڈانٹ پلائے پریشے خان کو گرین سگنل دے چکے تھے۔

امید کے کندھے ڈھے گئے تھے۔۔۔ناشتہ ختم کیے وہ اپنی جگہ سے اُٹھتے صدر دروازے سے باہر نکل چکے تھے، امید بھی بےدلی سے ناشتہ ختم بیگ کندھے پر لٹکائے جانے کو اُٹھی جب پریشے گلفام کی پکار پر رُک کر سوالیہ نگاہوں سے اُنہیں دیکھا۔

وہ اپنی نشست سے اُٹھتی اُس کی جانب بڑھے اُس کا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھام چُکی تھی، امید کی آنکھیں پھیلی ،ایک عرصہ ہوا تھا اُنہوں نے یوں اُس سے محبت نہیں جتائی تھی۔۔مگر اُمید کی تمام سوچیں اُن کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر ہوا ہوئیں۔

“ڈارک سرکلز ہورہے ہیں تمہارے کافی،سکن بھی بہت رف ہے۔۔۔سنڈے کو پارلر جائے گے، ہائیڈرا فیشل لو گی تو فرق پڑے گا” وہ اُس کے چہرے پر غوروفکر کیے وہ گویا ہوئی۔

اُمید کی آنکھوں کی جوت بجھ گئی تھی۔

“ہمم!نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے”وہ تلخی سے دھیمی آواز میں گویا ہوئی

Lambi Hain Gham Ki Shaam

Leave a Comment

Your email address will not be published.