Qafs Chapter 4 by Aan Fatima download Complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“میں اتنی معمولی نہیں ہوں کہ آپ میرا نکاح کسی نیچ ذات کے ملازم سے کروادیں اور میں اس پہ ہامی بھرلو ڈیڈی۔میری اپنی ہی نگاہ میں بہت عزت ہے ایک ملازم سے نکاح کرکے میں اسے قدموں تلے نہیں روند سکتی۔”اس کا لہجہ رعونت زدہ تھا۔کبیر کی بھوری آنکھوں کی سرخی بڑھی۔بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی تھی اور گھومتے پھرتے اس کی ذات پہ آگئی تھی۔
“وہ تمہیں طلاق دے دے گا بعد میں۔میں ہوں نا۔ابھی تم ہامی بھرلو۔باقی میں سنبھال لوں گا۔یہ فقط ایک ڈیلنگ ہے تمہیں اس شخص سے بچانے کی۔”ریم آنکھوں میں دکھ صدمہ اور بےیقینی لیے انہیں دیکھ کر رہ گئی۔وہ کتنی آسانی سے اپنی ہی بیٹی کو کسی کو سونپنے کی بات کررہے تھے وہ بھی کسی بزنس ڈیلنگ کے تحت۔
“وہ نوکر ہے اسکی کیا حیثیت ہے۔وہ اپنے فیصلے سے مکر بھی تو سکتا ہے۔”اس کا لہجہ ناچاہتے ہوئے بھی بھراگیا۔اب کی بار اس نے کٹیلی نگاہوں سے چہرہ جھکائے کھڑے کبیر کو دیکھا۔وہ ان کے فیصلے سے آخر اختلاف کیوں نہیں کررہا تھا۔
“آپ شاید درست کہ رہے تھے میرے خیال میں بی بی جی بھی انہیں پسند کرتی ہیں۔”کبیر کا لہجہ طنزیہ ہوا۔آخر کب تک اپنی ذات پہ بات برداشت کرتا۔سکوت میں ڈھل کر وہ دم سادھے اسے دیکھ کر رہ گئی۔وہی صبح والا لہجہ۔۔صبح والا انداز۔۔ایک بار پھر اسے دیکھ کسی اجنبی اور غیر کا گمان ہوا تھا۔حاکم اور ابی جان کی برفیلی نگاہیں وہ وقتاً فوقتاً خود پہ محسوس کررہی تھی۔
“لیکن ڈیڈی۔”
“اب ان سب باتوں کو چھوڑو۔فیصلہ ہوچکا ہے۔کل ہی تم اور کبیر کورٹ کیلیے نکلو گے پہلی فرصت میں ہی اور ہاں تم کل سے ہسپتال نہیں جاؤں گی کچھ دنوں کیلیے۔”حاکم نے درشتی سے اسکی بات کاٹ دی۔ریم نے سر اٹھا کر کبیر کو قہربار نظروں سے دیکھا۔اسکی بھوری آنکھیں مسکرارہی تھیں لیکن وہ مسکرا کیوں رہا تھا۔اس لمحے وہ ریم کو ہنستے ہوئے زہر سے بھی برا محسوس ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.