Lambi Hain Ghaam Ki Shaam by Qanita Khadija Last Episode Complete urdu novel downloaded 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“پارس؟پار س۔۔۔میں جانتی ہوں یہ تم نہیں ہو۔۔۔یہ تم نہیں ہوسکتے۔۔۔یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں۔۔۔تم، تم ایسے کیسے جاسکتے ہو۔۔۔مجھے چھوڑ کر؟اپنے دوستوں کو، اپنے بھائی بھابھی کو چھوڑ کر۔۔۔نہیں نہیں یہ تم نہیں ہو۔۔۔کوئی اور ہے، ان سب کو غلط فہمی ہوئی ہے۔۔۔تم بھلا کیسے ہوسکتے ہو؟” اس کے حلق میں گرہیں پڑ گئی۔
وہ آنکھوں دیکھے سچ کو جھٹلانا شروع ہوگئی۔
“اوہ! اب میں سمجھی۔۔یہ سب، یہ سب سچ نہیں ہے۔۔۔ایک خواب ہے، میرا !امید کا ڈراؤنا خواب ۔۔۔دیکھنا ابھی آنکھ کھل جائے گی میری اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، پہلے کی طرح نارمل۔۔ہاں بالکل ایسا ہی ہوگا!” وہ مسکراتی ،آنکھیں تیزی سے میچتی خود کو بازوؤں کے گھیرے میں لیتی تسلی دینے لگی۔
“یہ ایک برا خواب ہے۔۔۔ایک بہت خواب امید۔۔۔پارس یہی ہے، تمہارے پیرنٹس، دوست، پارس سب یہی ہے۔۔۔کوئی کہی نہیں گیا” وہ بڑبڑائے گئی۔
“پارسس!” وہ چلاتی یکدم اٹھ بیٹھی۔
گہرے سانس بھرتی وہ تیزی سے بیڈ سے اترتی بالکونی کی کھڑکی کھولے وہاں چلی آئی۔
“پارس؟” اس کے لبوں پر مسکراہٹ در آئی۔
وہ سامنے ہی اپنی بالکونی میں کھڑا مسکراکر اسے دیکھ رہا تھا اور ہاتھ ہوا میں ہلایا۔
“میں آؤں؟” امید نے اشارے سے سوال کیا۔
“آجاؤ” اشارے سے جواب دیے وہ مسکراتا اسے بےحد عزیز لگا۔
امید خوشی سے جھومتی نیچے اترتی تیزی سے گیٹ کا دروازہ کھولنے لگی۔
“امید؟” گیٹ کھولنے کی آواز سنتے ہی گلفام خان کمرے سے باہر آئے۔
اسے پاگلوں کی طرح یوں دیکھ ان کی آنکھیں پھیلی۔
“امید رکو۔۔۔”
وہ ہر آواز کو نظرانداز کرتی مسکراتی شمشاد قریشی کے گھر کی جانب بھاگی۔۔

Lambi Hain Ghaam Ki Shaam by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.