Libaas by Qanita Khadija Complete Urdu Romantic Afsana 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“ذیشان ناراض ہے مجھ سے؟پلیز بات کیجیئے ۔۔۔”بیڈ پر اس کے برابر بیٹھے نمرہ نے اس کا ہاتھ تھاما۔
“تمہیں پرواہ ہے میری ناراضگی کی؟” الٹا شکوہ کیا تھا۔
“میں نہیں چاہتی تھی کہ میری وجہ سے ممی اور آپ میں کوئی جھگڑا ہو۔۔۔” اس کا لہجہ نم ہوا۔
“اس کا مطلب یہ نہیں کہ تم مجھ سے باتیں چھپاتی پھیرو۔۔۔” ذیشان غصے سے بولا۔
“ایک معمولی سی بات۔۔۔”
“تھپڑ کوئی معمولی بات نہیں ہوتی نمرہ۔۔۔میں ان مردوں میں سے نہیں ہوں جو بیوی کو ماں کے ہاتھوں پیٹتے دیکھ نظرانداز کردوں۔۔۔تم میری بیوی ہو آج تک میں نے تم پر ہاتھ نہیں اٹھایا تو ممی کون ہوتے ہیں تم پر ہاتھ اٹھانے والے۔۔۔اور یقیناً ایسا پہلی بار تو نہیں ہوا ہوگا ہے نا؟” ذیشان کے صحیح اندازے پر نمرہ نے نگاہیں چرائی۔
“یعنی اگر عریشمان مجھے کال نہ کرتا ، سب کے سامنے تذکرہ نہ کرتا تو تم مجھے کبھی نہ بتاتی” ذیشان کی بات پر وہ شرمندہ سی سر جھکا گئی۔
ذیشان نے گہری سانس خارج کی۔
“نمرہ ہم دونوں میاں بیوی ہے، شریکِ حیات، ایک دوسرے کا لباس، دکھ درد کے دوست اور ساتھی۔۔۔تم مجھ سے اور میں تم سے اپنی خوشیاں، اپنے غم شئیر نہیں کروں گا تو کس سے کرے گے؟ہم ایک دوسرے کے ہمدرد ہیں۔۔۔ اللہ نے ہمیں ایک جوڑی میں بنایا ۔۔۔ایک دوسرے کے لیے سکون کا سبب بنایا، ہمیں ایک بنایا تاکہ ہم ایک دوسرے کی خوشیاں اور غم بانٹ سکے۔۔۔ اور ایسے میں مجھ سے باتیں چھپاکر تمہیں نے مجھے تکلیف دی ہے۔۔۔”
“میں آپ کو ٹینشن نہیں دینا چاہتی تھی۔۔۔”
“تم میری بیوی ہو نمرہ مجھ سے شئیر نہیں کرو گی تو کس سے کرو گی؟ میں تمہیں نہیں سنوں گا، نہیں سمجھوں گا۔۔۔تم کون سنے گا؟کون سمجھے گا؟۔۔۔میں تمہارا شوہر ہوں، تمہارا دوست۔۔۔مجھ پر بھروسہ تو کرو۔۔۔اپنی تکلیفیں شئیر کرو مجھ سے۔۔۔ میں ہوں تمہارے ساتھ۔۔۔” ذیشان نے محبت سے اسے سمجھایا۔
“پکا پرامس آگے سے سب بتاؤں گی بس آپ ناراض مت ہو مجھ سے۔۔۔” نمرہ روتے ہوئے بولی۔
“آئیندہ سے اپنے ذیشان سے کچھ چھپانا مت۔۔۔ورنہ کھو دو گی مجھے بھی اور میری محبت کو بھی۔۔۔” ذیشان نے اس کی نگاہوں میں دیکھے کہا۔
نمرہ جھٹ اس کے لبوں پر ہاتھ رکھ گئی۔
ذیشان اس کی انگلیوں پر بوسہ دیے، اسے اپنی محبت بھری پناہوں میں لے چکا تھا۔

Libaas (afsana) by Qanita Khadija

Leave a Comment

Your email address will not be published.