Maantein Puri Hui by Umme Abaas Complete Urdu Novel 2023 html

Novel’s lounge is a platform for social media writers. We have started a journey for social media writers to publish their content.

“بس یا اور کچھ بھی پوچھنا ہے ؟”۔اب وہ پوری طرح اسکی طرف گھوم کرمڑا اسے دیکھتا سادگی سے استفار کر رہا تھا مگر اس سادگی کے پیچھے چھپی شوخی ہانیہ کو جز بز کر رہی تھی ۔اس نے نظریں جھکاتے نفی میں سر ہلا یا ۔

“گڈ تو اب ہم اپنی بات کر سکتے ہیں ۔تو کہاں تھا میں ؟۔ہاں غلط فهمی بھی دور هو گئی اور معافی تلافی بھی هو گئی تو تھوڑا آگے بڑھیں ؟”۔اسکا ہاتھ ہلکے سے دباتا وہ معنی خیزی سے مسکرایا ۔ہانیہ سٹپٹائی تھی ۔

“کس نے کہا معافی تلافی هو گئی ہے ؟۔آپ نے ٹھیک سے سنا نہیں شاید ۔میں نے کہا میں سوچوں گی “۔اسکے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکالتی اسکی اپنے سراپے پر پهسلتی پر شوق جذبوں کا تھاٹھیں مارتا سمندر لیے نگاہوں سے وہ گڑبڑا کر اپنا دوپٹہ صحیح کرتی اٹھی تھی ۔شاہ زر نے بے چارگی سے کان کی لو مسلی ۔ “چلو معاف نا کرنا جب تک دل کرے ۔مگر پیار کرنے کا حق تو دے دو “۔بے باک نظریں اسے چھوئی موئی ہونے پر مجبور کر رہی تھیں ۔اسے خفیف سا گھورا ۔

Maantein Puri Hui by Umme Abaas

Leave a Comment

Your email address will not be published.