Mera maseeha mera Sanam by Nadia Fatima rizvi download complete urdu novel 2023 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“ہنی! تم مجھ سے پیپر میرج کیوں نہیں کرلیتی۔”نقاس نے نہایت اطمینان سے اس کے سر پہ بم پھوڑا۔
“وہاٹ!”حواس باختہ سی زرنین فقط اتنا ہی بول پائی۔اس نے نجانے کونسی طاقت کے زیر اثر اپنی پریشانیاں نقاش کے سامنے عیاں کردی تھی جس کے جواب میں نقاش بنا سوچے سمجھے فوراً بولا تھا۔
“نقاش آپ کو معلوم ہے آپ کیا بول رہے ہیں۔؟”زرنین اپنے آپ کو سنبھال کر بمشکل بولی۔
“یس مائی ہنی۔اس وقت نہ نیند میں ہوں نہ نشے میں۔”وہ بےپرواہ انداز میں بولا پھر مزید گویا ہوا۔
“پندرہ بیس ہزار کی جاب کرکے تم ہرگز اپنا گھر نہیں چلا سکتی۔میں نے امریکہ جانے کی آفر کی تھی۔مجھے معلوم ہے کہ پھپھو تمہیں کبھی یوں تنہا امریکہ نہیں جانے دیں گی۔اگر میں تم سے پیپر میرج کرلیتا ہوں تو سب کچھ آسان ہوجائے گا۔تم اپنی پڑھائی کے ساتھ وہاں جاب بھی کرلینا۔اس طرح تم بہت اچھی طرح اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکو گی۔”نقاش کی بات میں وزن ضرور تھا لیکن یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں تھا۔نقاش اور زرنین کے گھر والے پیپر میرج کو کیسے تسلیم کرتے۔
“ہنی! میں صرف تمہاری پرابلمز کی بنا پہ یہ بات کہ رہا ہوں۔”اسے سوچوں میں مستغرق دیکھ کر نقاش اپنی پوزیشن کلئیر کرتا ہوا بولا۔
“مجھے معلوم ہے نقاش کہ آپ یہ صرف میری پریشانیوں کو ختم کرنے کی خاطر کہ رہے ہیں لیکن۔۔”اتنا کہ کر وہ خاموش ہوگئی۔
“لیکن کیا ہنی۔!”نقاش نے استفسار کیا۔
“لیکن پیپر میرج کو معاشرہ کس نظر سے دیکھے گا۔میرے گھر والے خاندان والے کیا سوچیں گے۔؟”وہ اپنی سوچوں کو زبان دے کر انہیں عیاں کرگئی۔

Mera maseeha mera Sanam by Nadia Fatima rizvi

Leave a Comment

Your email address will not be published.