Mere mahermah By Riffat siraj Download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“آپ ناراض ہیں مجھ سے۔۔۔۔؟”وہ جھجکتی ہوئی استفسار کررہی تھی۔وہ دہلیز سے ہٹ کر کمرے میں آگیا۔
“نہیں۔”مختصر کہ کر وہ اجنبی بن گیا تھا۔
“فہد حرا کا بھائی ہے۔حرا میری کلاس فیلو ہے۔اچھی دوستی ہے۔میں اس کے بھائی کو نہیں جانتی۔حرا کے منہ سے کئی بار اس کے بھائی کا نام سنا ہے۔وہ حرا کیلیے برتھ ڈے پارٹی رکھ رہے ہیں اس لیے انہوں نے کال کی۔میں ان سے کبھی ملی نا کبھی بات کی۔”
وہ خود ہی صفائی دینے کھڑی ہوگئی تھی۔علی زریون خاموشی سے اسے دیکھ رہا تھا۔
“میں نے تم سے کوئی صفائی نہیں مانگی۔تا ہی تفتہش کی کہ کس کی کال تھی؟کون تھا؟
وہ سنجیدگی سے کہ کر رخ پھیر کر بھری ریک کی طرف متوجہ ہوگیا تھا۔وہ جھجکتی ہوئی دو قدم اندر آئی تھی۔
“لیکن میرا فرض ہے کہ میں آپ کو ساری سچائی سے آگاہ کروں۔اور آپ سے کوئی بھی بات پوشیدہ نہ رکھوں۔”
“مرضی ہے آپکی۔میں نے پابند نہیں کیا۔”وہ نروٹھے لہجے میں کہ کر ایک کتاب نکال کر اس کے صفحات پلٹنے لگا۔اعلی درجے کی لاتعلقی پر اشمل کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیسے اسکی ناراضگی دور کرے۔
“آپ ناراض نا رہیں مجھ سے۔۔مجھے کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔مجھ سے آپ کی ناراضگی برداشت نہیں ہورہی۔”
وہ بالآخر خود کو مضبوط کرتے اشمل کا ضبط جواب دے گیا۔لہجہ گلوگیر ہوتے ہوئے چہرہ آنسوؤں سے بھیگنے لگا۔
“تمہیں پرواہ ہے میری ناراضگی کی۔؟”
ہاتھ میں پکڑی کتاب دھپ سے بند کرتے ریک پہ پٹخی۔وہ ہراساں نظروں سے اس کے غصیلے چہرے کو دیکھنے لگی۔

Mere mahermah By Riffat siraj

Leave a Comment

Your email address will not be published.