Sabeen ka sasural by Rashida riffat download complete urdu novel 2024 html

Novelslounge is a platform for social media writers.we have started a journey for Social media writers to publish thier content.

“کتنی دیر پہلے تم سے کہا تھا کہ آکر میرا سر دبادو۔تمہیں کاموں سے فرصت ملے تو پھر نا۔”وہ کمرے سے باہر آ کر دھاڑا۔
ایک لمحے کو سب خاموش ہوگئے۔
“بھابھی تو شاید کچن میں ہیں۔”
آذر نے خواب دیا۔
“وہی تو میں کہ رہا ہوں کہ اب کچن میں کیا کررہی ہے۔سب نے کھانا کھالیا چائے پی لی۔محترمہ کو فکر ہی نہیں کہ شوہر کی طبیعت خراب ہے۔اس نے سردبانے کا کہا ہوا ہے۔آلتو فالتو کے سب کام کرلے گی جب میری زرا سی خدمت کرنی پڑجائے تو رفو چکر ہوجاتی ہے۔”
“بھابھی برتن دھورہی ہیں بھائی!فارغ ہوکر ابھی آجائیں گی۔”
اس بار پھر آذر ہی بولا تھا۔
“پتہ نہیں بھابھی برتن دھونے کیوں کھڑی ہوجاتی ہیں۔میں ان سے کہتی بھی ہوں کہ ڈرامہ ختم ہوجائے برتن میں خود دھو لوں گی۔بھائی میں ابھی بھیجتی ہوں بھابھی کو۔”
ثمرہ فوراً اٹھی تھی۔
“شہریار کی بات مت ٹالا کرو بہو!غصے میں یہ بلکل اپنے ابو پر گیا ہے۔”
سبین آئی تو رخسار بیگم نے اسے نصیحت کی۔سبین کے کانوں تک شہریار کی اونچی آواز پہنچ چکی تھی۔اس نے خود پہلی بار شہریار کا اتنا غصیلا لہجہ سنا تھا۔اس کے غصے سے خائف ہوکر وہ کمرے میں گئی تھی۔
“میں بس آرہی تھی شہریار۔سوری کچھ دیر ہوگئی۔”
وہ شرمندہ ہوکر بولی۔شہریار نے اسے تیکھے تیوروں سے دیکھا۔بغیر کسی قصور کے وہ کیسے شرمندہ شرمندہ سی لگ رہی تھی۔

Sabeen ka sasural by Rashida riffat

Leave a Comment

Your email address will not be published.